قومی خبریں

بی جے پی شروع سے ہی دلت اور پسماندہ مخالف : جے ڈی یو

پسماندہ اور انتہائی پسماندہ طلباءکے اسکالرشپ کو بند کرنے کے خلاف جے ڈی یو کارکنان نے وزیراعظم  کا پتلا نذر آتش کیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ریاستی جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) نے مرکزی حکومت کی طرف سے پسماندہ اور انتہائی پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لیے اسکالرشپ اسکیم کو بند کرنے کے احتجاج میں ریاست کے تمام ضلع ہیڈکوارٹرس پر وزیر اعظم کا پتلانذرآتش کرنے کا پروگرام منعقد کیا۔

Published: undefined

پٹنہ ضلع جے ڈی یو کی طرف سے بھی انکم ٹیکس گولمبر پر پتلانذر آتش کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر جے ڈی یو کے عہدیداران اور کارکنان بڑی تعداد  میں موجود تھے۔ جے ڈی یو کارکنان نے کہا کہ مرکزی حکومت نے پسماندہ اور انتہائی پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے طلباءکے لئے اسکالرشپ اسکیم کو روک کر اس سماج کے لوگوں کے ساتھ سازش کی ہے۔

Published: undefined

مودی حکومت پر پسماندوں کی توہین کرنے اور ریزرویشن ختم کرنے کی سازش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے جے ڈی یو کارکنان  نے کہا کہ بی جے پی حکومت شروع سے ہی دلت مخالف اور پسماندہ مخالف رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ملک سے ریزرویشن کے نظام کو ختم کرنا چاہتی ہے تاکہ پسماندہ طبقات کو سماجی ترقی کے اس آئینی حق کا فائدہ نہ مل سکے۔

Published: undefined

جے ڈی یو کے کارکنان نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی طرف سے ریاست میں کرائی جا رہی ذات پرمبنی مردم شماری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب بہار کے لوگوں نے مودی حکومت سے ذات پرمبنی کی مردم شماری کا مطالبہ کیا تو انہوں نے اسے فوراً مسترد کر دیا، جو ان کی پسماندہ اور غریب مخالف سوچ کو ظاہر کرتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined