قومی خبریں

ہندوستانی آئین پر بی جے پی کو یقین نہیں: اکھلیش

اکھلیش یادو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایودھیا معاملے کی سماعت ابھی سپریم کورٹ میں جاری ہے۔ پھر ایک اخبار اور وزیر اعلی یوگی کو کیسے پتہ چل سکتا ہے کہ اس معاملے میں فیصلہ کیا ہوگا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: ایودھیا میں متنازع حق ملکیت کے معاملے میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی بالواسطہ تبصرہ پر طنز کستے ہوئے سماجو ادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی کو آئین و قانون پر بھروسہ نہیں ہے، اکھلیش یادو نے اتوار کو پارٹی دفتر پر منعقد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایودھیا معاملے کی سماعت ابھی سپریم کورٹ میں جاری ہے۔ پھر ایک اخبار اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو کیسے پتہ چل سکتا ہے کہ اس معاملے میں فیصلہ کیا ہوگا۔ دراصل بی جے پی کو آئین اور قانون پر بھروسہ نہیں ہے جبکہ ان کی پارٹی اس معاملے میں ہر ہندوستانی شہری کی طرح عدالت کے فیصلے کا احترام کرے گی۔

Published: 06 Oct 2019, 7:36 PM IST

بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150 ویں جینتی کے موقع پر 36 گھنٹوں تک چلے اسمبلی کے خصوصی اجلاس کا مذاق اڑاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’بی جے پی کا سب کام رات میں ہی کیوں ہوتا ہے۔ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی جیسا عوام کو پریشان کرنے والے فیصلوں کا اعلان بھی رات میں ہی کیا گیا۔ رات میں اسمبلی کی کارروائی چلانے کا کوئی موقع نہیں تھا۔ 36 گھنٹوں کی طرح اسمبلی کا اجلاس سات دن بھی چلایا جاسکتا تھا۔

Published: 06 Oct 2019, 7:36 PM IST

انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے اپنے موجودہ میعاد کار میں صرف سماج وادی پارٹی(ایس پی) حکومت کی اسکیمات کو ہی آگے بڑھایا ہے جبکہ اس کا جھوٹا کریڈٹ لینے میں دیر نہیں کی۔ میٹرو ریل، پوروانچل ایکسپریس وے اور رائے بریلی و گورکھپور میں ایمس سمیت تمام اسکیمات سماج وادی پارٹی نے شروع کی۔ اس کےعلاوہ بی جے پی نے اپنے میعاد کار میں ایک بھی بجلی پلانٹ شروع نہیں کیا۔

Published: 06 Oct 2019, 7:36 PM IST

اکھلیش یادو نے ضمنی انتخابات کو غیرجانبدارانہ طریقے سے منعقد ہونے پر شبہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رامپور کے ڈی ایم اورایس پی کو بدلے جانے کی پارٹی کے مطالبے پر کمیشن نے توجہ نہیں دی ہے۔ یہ ضمنی انتخاب میں دھاندھلی کرا سکتے ہیں۔ بی جے پی حکومت ای وی ایم کا فائدہ لینے کے سات ضلع انتظامیہ کا بھی ساتھ لینے میں ماہر ہوچکی ہے۔

Published: 06 Oct 2019, 7:36 PM IST

ایس پی صدر نے کہا کہ انہیں الہ آباد کے ڈی جے ایسوسی ایشن کا خط ملا ہے کہ کاروبار سے جڑے ایک کروڑ لوگوں کا روزگار چھین لیا گیا ہے۔ ملک کےسارے کاروبار پر بی جے پی حکومت نے پابندی عائد کردی ہے۔ ہر جگہ سودیشی اپنانا چاہتے ہیں لیکن اب ’پرائیویٹائزیشن‘ کر رہے ہیں۔ ان کے ہر قدم سے سب سے زیادہ نقصان دلت وپسماندہ سماج کا ہوگا۔ ان کی نوکری اور احترام چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Published: 06 Oct 2019, 7:36 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 06 Oct 2019, 7:36 PM IST