قومی خبریں

کسانوں کے خلاف سازش کرنے والی بی جے پی ہوگی ختم: اکھلیش یادو

اکھلیش یادو نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا 'آمدنی دوگنی کرنے کا جملہ دے کر زرعی قوانین کی آڑ میں کسانوں کی زمین ہڑپنے کی جو سازش ہے اسے کھیتی-کسانی کرنے والے لوگ اچھے سے سمجھتے ہیں۔ ہم کسانوں کے ساتھ ساتھ ہیں۔

اکھلیش یادو / تصویر آئی اے این ایس
اکھلیش یادو / تصویر آئی اے این ایس 

لکھنؤ: اپوزیشن پر کسانوں کو گمراہ کرنے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے الزام پر پلٹ وار کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ زرعی قانون کی آڑ میں زمین ہڑپنے کی سازش کو کسان اچھے طریقے سے سمجھتے ہیں اور کسان بی جے پی حکومت کو اکھاڑ پھیکیں گے۔

Published: undefined

اکھلیش یادو نے منگل کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا 'آمدنی دوگنی کرنے کا جملہ دے کر زرعی قوانین کی آڑ میں کسانوں کی زمین ہڑپنے کی جو سازش ہے اسے کھیتی-کسانی کرنے والے اچھے سے سمجھتے ہیں۔ ہم اپنے کسان بھائیوں کے ساتھ ہمیشہ کی طرح ساتھ ہیں۔ جس سے ایم ایس پی، منڈی و زراعت کو سیکورٹی فراہم کرنے والا نظام قائم رہے۔ بی جے پی اب ختم ہے'

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ پی ایم مودی نے پیر کو اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی پر نئے زرعی قوانین کے سلسلے میں کسانوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ دہائیوں تک کسانوں کے ساتھ لگاتار دھوکہ دہی کرنے والے شکوک وشبہات کی بنیاد پر گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں حالانکہ ان کی سچائی ملک کے سامنے آرہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined