قومی خبریں

اقتدار کے لالچ میں بی جے پی اور ترنمول کانگریس نے مغربی بنگال کی عوام کا بہت نقصان کیا: راہل گاندھی

ہگلی میں انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران راہل گاندھی نے کہا کہ ملک میں 2 نظریات کے درمیان لڑائی جاری ہے... ایک طرف آئین، اتحاد اور بھائی چارے کی سیاست ہے، جبکہ دوسری طرف نفرت اور تقسیم کی سیاست ہے۔

<div class="paragraphs"><p>مغربی بنگال میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی، تصویر ’ایکس‘ @INCIndia</p></div>

مغربی بنگال میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی، تصویر ’ایکس‘ @INCIndia

 

مغربی بنگال میں پہلے مرحلہ کی پولنگ 23 اپریل کو ہو چکی ہے، اور اب 29 اپریل کو ہونے والی دوسرے مرحلہ کی پولنگ کے لیے سیاسی تقاریب کا سلسلہ عروج پر ہے۔ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی آج مغربی بنگال کے 3 اہم شہروں میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے دکھائی دیے۔ انھوں نے آج کولکاتا، جنوبی 24 پرگنہ اور ہگلی میں منعقدہ جلسۂ عام کے دوران مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت دونوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے بی جے پی-ٹی ایم سی پر عوامی مسائل کو نظر انداز کرنے اور صرف اقتدار کی سیاست کرنے کا سنگین الزام عائد کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined