قومی خبریں

تریپورہ: بی جےپی-آئی پی ایف ٹی اتحاد خطرے میں

اتحادی حکومت میں شامل رہنے کے لئے آخری فیصلہ آئی پی ایف ٹی کی اعلی کمیٹی کرے گی جس کی میٹنگ 6 اور 7جولائی کو ہے۔ حالانکہ بی جے پی ضلع کونسلوں کے انتخابات سے قبل اتحاد ختم نہیں کرنا چاہتی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اگرتلا: تریپورہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے اپنے کارکنوں پر مبینہ حملے کے سلسلے میں اتحادی حکومت کی معاون انڈین پیپلز فرنٹ آف تریپورہ (آئی پی ایف ٹی) سے رشتہ توڑنے کے بعد دباؤ کے درمیان آئی پی ایف ٹی لیڈروں نے پیر کو اعلان کیا کہ وہ موجودہ صورت حال میں اتحادی حکومت میں شامل نہیں رہ پائیں گے۔

Published: undefined

پارٹی ذرائع کے مطابق اتحادی حکومت میں شامل رہنے کے لئے آخری فیصلہ آئی پی ایف ٹی کی اعلی کمیٹی کرے گی جس کی میٹنگ 6 اور 7جولائی کو ہونے والی ہے۔ بی جے پی ذرائع نے حالانکہ اشارے دیئے ہیں کہ اس سال کے آخر میں ہونے والے ضلع کونسلوں کے انتخابات سے قبل آئی پی ایف ٹی اتحاد ختم نہیں کرے گی۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق آئی پی ایف ٹی کے کچھ ممبران اسمبلی سمیت کچھ اعلی لیڈران بی جےپی کا دامن تھام سکتے ہیں۔ اس درمیان آئی پی ایف ٹی کے سکریٹری جنرل اور آدی واسیوں کے فلاح وبہبود کے وزیر میواڑ کمار جماتیا نے آج کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج آنے کے بعد سے ہی ریاست کے دھلائی، کھووئی اور گومتی ضلعوں میں بی جے پی کے بیلگام کارکنوں کی جانب سے آئی پی ایف ٹی کارکنوں پر روازنہ حملے کئے جارہے ہیں۔

Published: undefined

اس درمیان بی جے پی نے الزام لگایا کہ آئی پی ایف ٹی کے کارکنان نہ صرف اراکین اسمبلیوں اورممبران پارلیمنٹ سمیت پارٹی لیڈروں پر حملے کررہے ہیں بلکہ مخلوط آبادی والے علاقوں میں فرقہ وارانہ اور دہشت گردانہ ماحول قائم کرکے قانون و انصرام کے مسائل بھی پیدا کررہے ہیں۔

Published: undefined

وہ سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں، بازاروں پر حملے کررہے ہیں اور بی جےپی حامیوں کو کھلے عام گالیاں دے رہے ہیں۔ اس کےبارے میں لمبے عرصے سے آئی پی ایف ٹی کے لیڈروں کو اپنے کیڈروں پر لگام لگانے کو کہا گیا ہے لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے۔

Published: undefined

آئی پی ایف ٹی کے سربراہ اور ریونیو وزیر این سی دیو ورما اور جماتیا نے دھلائی اور کھوئی ضلعوں کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جبکہ بی جے پی کے سکریٹری جنرل راجیو بھٹاچاریہ کی قیادت میں پارٹی لیڈروں کا وفد آج گونداچرا علاقے میں پارٹی کے کارکنوں سے ملاقات کرنے اور صورت حال کے جائزہ لینے کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔ تناؤ ختم کرنے کے لئے دونوں پارٹیوں کے اعلی لیڈروں کے درمیان میٹنگ کے انعقاد کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined