دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو
تصویر: پریس ریلیز
نئی دہلی: ’’کانگریس کی دہلی حکومت کے ذریعہ شروع کیے گئے اشوک وہار جیلر والا باغ میں ای ڈبلیو ایس فلیٹس کے پروجیکٹ کا آج وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ افتتاح کرنا کوئی نیا واقعہ نہیں ہے۔ دہلی میونسپل کارپوریشن الیکشن کے دوران نومبر 2022 میں بھی مودی جی نے کالکا جی میں ای ڈبلیو ایس فلیٹس کی چابی 10 غریبوں کو دے کر دہلی کی عوام کو گمراہ کیا تھا، جبکہ کالکا جی میں بنے ہوئے فلیٹس کے الاٹمنٹ کا عمل آج تک مکمل نہیں ہوا۔‘‘ یہ بیان آج دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے دیا ہے۔
Published: undefined
دیویندر یادو نے کہا کہ کانگریس کے ذریعہ شیلا دیکشت حکومت کے کاموں اور حصولیابیوں پر بی جے پی اور عآپ اپنی مہر لگا کر پیش کر رہی ہے۔ دونوں ہی پارٹیاں دہلی اسمبلی انتخاب میں عوام کو گمراہ کرنے کے لیے صرف ووٹ کی سیاست کر رہی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ مودی جی نے جہاں سنٹرل وسٹا میں ہزاروں کروڑ روپے اور اروند کیجریوال نے اپنے عیش و آرام کے لیے شیش محل بنا کر عوام کے سینکڑوں کروڑ روپے برباد کر کے لوگوں کے تئیں جھوٹی ہمدردی دکھا کر جو اقتدار حاصل کرنے کی ادنیٰ سیاست کر رہے ہیں، اس کو عوام اب سمجھ چکی ہے۔ عوام کانگریس کے ذریعہ کیے گئے کاموں کو یاد کر رہی ہے اور آنے والے اسمبلی انتخاب میں کانگریس کو یکمشت ووٹ دینے کا ماحول بنا رہی ہے۔
Published: undefined
دہلی کانگریس صدر کا کہنا ہے کہ کانگریس حکومت کے ذریعہ جیلر والا باغ میں 1675 ای ڈبلیو ایس فلیٹس، کالکا جی میں 3024 فلیٹس بنانے کا کام شروع کیا گیا تھا، اور اسی سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے کٹھ پتلی کالونی پروجیکٹ کے 2800 فلیٹس کی تعمیر شروع کرنے کا عمل بھی کانگریس حکومت نے پورا کیا جس کا کام 2014 میں شروع ہوا۔ لیکن 11 سالوں میں کیجریوال حکومت اور دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی اس کام کو پورا کر پائی۔ کالکا جی میں 1862 فلیٹ کا الاٹنمنٹ ہوا جبکہ 1000 سے زیادہ لوگ آج بھی اپنا مکان ملنے کا انتظار کر رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined