
نتیش کمار (فائل)، تصویر یو این آئی
بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار 10 اپریل کو راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر حلف لیں گے۔ ذرائع کے مطابق وہ 9 اپریل کو دہلی پہنچیں گے۔ انہیں راجیہ سبھا کے چیئرمین کے چیمبرمیں حلف دلایا جائے گا۔ اس کے بعد وہ پٹنہ واپس جائیں گے اور وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیں گے۔ اس صورتحال میں بہار میں نئی حکومت کی تشکیل کا عمل 14 اپریل کو ’خرماس‘ ختم ہونے کے بعد شروع ہوگا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ نتیش کمار نے حال ہی میں قانون ساز کونسل کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا۔ تقریباً 20 سال تک وزیر اعلیٰ کے عہدے پر رہنے والے نتیش 2006 سے لگاتار قانون ساز کونسل کے رکن (ایم ایل سی) رہے۔ ان کے استعفیٰ نے ریاست کی سیاست میں کھلبلی مچادی تھی۔ اس کے بعد سے ہی بہار میں نئی حکومت کب بنے گی اور وہ کب وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیں گے، اس بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں تھیں۔
Published: undefined
قواعد کے مطابق اگر کوئی شخص راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوتا ہے تو اسے 14 دنوں کے اندراسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینا ہوتا ہے۔ اگر ایسا نہیں کیا جاتا ہے تو اس کی راجیہ سبھا کی رکنیت ختم ہو سکتی ہے۔ نتیش کے اگلے قدم کو لے کر ابھی بھی قیاس آرائیاں ختم نہیں ہوئی ہیں۔ مگر اس دوران جو خبریں سامنے آئی ہیں ان کے مطابق نتیش راجیہ سبھا کا حلف لینے کے بعد وزیر اعلی کے عہدے سے استعفی دے سکتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ بہار میں ’خرماس‘ کے بعد نئی حکومت بن سکتی ہے لیکن بڑا سوال یہ ہے کہ نتیش کمار کی جگہ بہار کا اگلا وزیر اعلی کون بنے گا؟
Published: undefined
اس سوال کے جواب میں جے ڈی یو لیڈروں نے واضح طور پر کہا ہے کہ بہار میں نتیش کی پسند کا وزیر اعلیٰ ہونا چاہئے، جو نتیش کی وراثت کو آگے بڑھا سکے، ان کے سیاسی انداز کو بھی برقرار رکھے جو ان کے بیٹے نشانک کو بھی ساتھ لے کر چلے۔ اس کے علاوہ کابینہ کے فارمولے میں بھی تبدیلی کا قوی امکان ہے۔ نتیش نے پہلی بار 2005 میں بہار کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا اور تب سے وہ کئی بار اس عہدے پر رہ چکے ہیں۔
Published: undefined
حالانکہ اس دوران یہ بھی کہا جارہا ہے کہ مجوزہ ’سمردھی یاترا‘ کے دوران نتیش کئی پلیٹ فارموں سے لگاتار بی جے پی لیڈرسمراٹ چودھری کو اپنا جانشین بتارہے تھے۔ وہ انہیں عوام کے سامنے پیش کر رہے تھے۔ راجیہ سبھا انتخابات کے بعد بھی نتیش نے سمراٹ چودھری سے اقتبال کروایا تھا۔ بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ کون ہوگا یہ سوال بڑا اہم ہے کیونکہ اس میں نتیش کی پسند اور بی جے پی کی حکمت عملی دونوں کا امتحان ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined