قومی خبریں

بہار: عقیدت مندوں سے بھری پک اپ وین الٹ جانے سے حادثہ، 3 ہلاک، 15 سے زائد زخمی

پک اپ پر سوار 23 عقیدت مند چناری تھانہ علاقے میں گپتا دھام شیو راتری کے موقع پر جل چڑھانے کے لئے جا رہے تھے، اسی دوران پک اپ بے قابو ہو کر پہاڑی راستے سے کھائی میں جا گری

سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

ساسارام: بہار کے روہتاس ضلع کے چناری تھانہ علاقے میں جمعہ کو گپتا دھام جانے والی ایک پک اپ وین الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد کی موت ہو گئی جبکہ 15 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Published: undefined

یہ تمام لوگ مہاشواراتری کے موقع پر گپتا ھام پوجا کرنے جا رہے تھے۔ پولیس کے مطابق کاراکاٹ کے گیرا چاندی گاؤں سے پک اپ پر سوار 23 عقیدت مند چناری تھانہ علاقے میں گپتا دھام شیو راتری کے موقع پر جل چڑھانے کے لئے جا رہے تھے، اسی دوران پک اپ بے قابو ہو کر پہاڑی راستے سے کھائی میں جا گری۔

Published: undefined

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ حادثے میں پک اپ وین میں سفر کرنے والی 2 خواتین سمیت 3 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ 15 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

چناری کے اسٹیشن انچارج نریندر کمار نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے چناری کے پرائمری ہیلتھ سینٹر بھیج دیا گیا ہے۔ کئی زخمیوں کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں ساسارام ​​کے صدر اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے لاشوں کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined