قومی خبریں

بہار: پٹنہ کے اسپتال کو بم سے اڑانے کی دھمکی سے ہڑکمپ! پولیس نے رات بھر چلائی تلاشی مہم

پٹنہ کے کنکر باغ میں واقع میدانتا اسپتال نے اطلاع ملنے کے بعد اسپتال انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے فوری طور پر بم اسکواڈ اور ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ تلاش شروع کر دی

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

پٹنہ: بہار کی راجدھانی پٹنہ کے میدانتا اسپتال کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد اسپتال میں افراتفری مچ گئی۔ اطلاع کے بعد پولیس نے جمعرات کی رات دیر گئے تک اسپتال کے احاطے میں تلاشی مہم چلائی جہاں سے کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔ پولیس کے مطابق گڑگاؤں کے میدانتا اسپتال کو ایک نامعلوم شخص نے فون کر کے ملک بھر کے تمام میدانتا اسپتالوں کو اڑانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ تمام اسپتالوں میں بم نصب کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

پٹنہ کے کنکر باغ میں واقع میدانتا اسپتال نے اطلاع ملنے کے بعد اسپتال انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے فوری طور پر بم اسکواڈ اور ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ تلاش شروع کر دی۔ پولیس نے جمعہ کو کہا کہ تحقیقات کے بعد یہ اطلاع افواہ ثابت ہوئی۔ پولیس نے رات دیر گئے تک اسپتال کے احاطے کے کونے کونے کی تلاشی لی، لیکن کہیں سے بھی کوئی مشتبہ چیز برآمد نہیں ہوئی۔ پولیس اب معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined