قومی خبریں

نتیش کمار کے صدر امیدوار بننے کا تذکرہ پھر شروع، آر جے ڈی نے پیش کی نیک خواہشات

آر جے ڈی ترجمان مرتیونجے تیواری نے کہا کہ کوئی بھی کارکن اپنے لیڈر کو وزیر اعظم اور صدر بنتے دیکھنا چاہتا ہے، لیکن سب سے بڑا سوال ہے کہ نتیش کمار صدر بنیں گے کیسے۔

نتیش کمار، تصویر یو این آئی
نتیش کمار، تصویر یو این آئی PAPPI SHARMA

ہندوستان کے اگلے صدر کے انتخاب سے متعلق تاریخ کا اعلان ہو چکا ہے، اور ساتھ ہی بہار میں ایک بار پھر سیاسی ہلچل بڑھ گئی ہے۔ بہار حکومت میں وزیر اور جنتا دل یو کے سینئر لیڈر شرون کمار کے نتیش کمار کو صدر امیدوار بنائے جانے کی بات کہنے سے ایک بار پھر اس سلسلے میں بحث شروع ہو گئی ہے۔ اس درمیان آر جے ڈی نے بھی نتیش کمار کے صدر امیدوار بننے کو لے کر نیک خواہشات پیش کر دی ہے۔

Published: undefined

آر جے ڈی کے ترجمان مرتیونجے تیواری نے کہا کہ نتیش کمار سینئر لیڈر ہیں اور تجربہ کار بھی ہیں۔ اگر بہار کا کوئی بھی شخص صدر جمہوریہ بنتا ہے تو بہار کے لوگوں کو خوشی ہوگی۔ حالانکہ انھوں نے نتیش کمار کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی کارکن اپنے لیڈر کو وزیر اعظم اور صدر بنتے دیکھنا چاہتا ہے، لیکن سب سے بڑا سوال ہے کہ نتیش کمار صدر بنیں گے کیسے۔

Published: undefined

دراصل بہار کی نتیش حکومت میں وزیر شرون کمار نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار میں صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم بننے کی پوری قابلیت ہے۔ انھوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا ویژن اور نظریہ قومی-بین الاقوامی سطح کا ہے۔ اگر نتیش کمار صدر بنتے ہیں تو ہر بہاری کو اس میں خوشی ہوگی۔

Published: undefined

اس معاملے پر جب بی جے پی سے سوال کیا گیا تو بہار کے وزیر زراعت امریندر پرتاپ سنگھ نے کہا کہ نتیش کمار تجربہ کار لیڈر ہیں، اور ماہر بھی ہیں، اس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ حالانکہ انھوں نے یہ بھی کہہ دیا کہ ہندوستان میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے۔ لاکھوں لوگ ہیں جن میں صلاحیت ہے۔ امریندر پرتاپ کا کہنا ہے کہ صدر کو لے کر اجتماعی فیصلے کی بات ہے، صدر عہدہ کے لیے امیدوار این ڈی اے کو طے کرنا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined