قومی خبریں

اکھلیش یادو نے کھیساری لال کے لیے مانگے ووٹ، کہا- ’بی جے پی کے ایجنڈے میں روزگار نہیں، بہار سے ہجرت جاری‘

اکھلیش یادو نے کہا کہ ’’بی جے پی کبھی بھی لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے کی بات نہیں کرتی ہے۔ روزگار کبھی بھی بی جے پی کا ایجنڈا نہیں رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ بہار سے آج بھی ہجرت کا دور جاری ہے‘‘

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ&nbsp;<a href="https://x.com/yadavakhilesh">@yadavakhilesh</a></p></div>

تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ @yadavakhilesh

 

بہار اسمبلی انتخاب میں اس بار سارن ضلع کے چھپرا حلقہ اسمبلی سیٹ سے بھوجپوری اداکار کھیساری لال یادو راشٹریہ جنتادل کی جانب سے میدان میں اترے ہوئے ہیں۔ اتوار کو سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اور اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے کھیساری لال کی حمایت میں ریلی کو خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے بی جے پی کو ہدف تنقید بنایا تھا، ساتھ ہی این ڈی اے کی ترقی اور روزگار ماڈل پر بھی جم کر حملہ بولا۔

Published: undefined

اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی کبھی بھی لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے کی بات نہیں کرتی ہے۔ روزگار کبھی بھی بی جے پی کا ایجنڈا نہیں رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ بہار سے آج بھی ہجرت کا دور جاری ہے۔ بہار کے نوجوان روزگار کے لیے دوسری ریاستوں کا رخ کر رہے ہیں۔ این ڈی اے حکومت یہاں کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرانے میں مکمل طور سے ناکام رہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے پرامید انداز میں کہا کہ آخر ہر گھر میں سرکاری نوکری کیوں نہیں دی جا سکتی؟

Published: undefined

اکھلیش یادو نے جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھیڑ بتا رہی ہے کہ چھپرہ سے کھساری لال یادو کی بڑی جیت ہوگی۔ اس بار ووٹ چھپر پھاڑ کر پڑے گا اور کھساری بھائی کی جیت یقینی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ریلی میں آئے لوگوں سے کہا کہ جب کھساری جیتیں گے تو ہم سب مل کر جیت کا گانا گائیں گے۔ اکھلیش یادو نے اس دوران این ڈی اے حکومت کو بھی ہدف تنقید بنایا۔ ان کا کہنا ہے کہ چھپرہ کی ترقی رکی ہوئی ہے، این ڈی اے حکومت کی ترقی کے دعوے چھپرہ میں کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں۔ اس بار مہاگٹھ بندھن کی حکومت بنانے کے بعد پورے بہار کی ترقی کی ہوگی۔

Published: undefined

آر جے ڈی امیدوار کھساری لال یادو نے بھی اسٹیج سے بی جے پی پر جم کر حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے کے لوگ کبھی بھی روزگار کی بات نہیں کرتے، کبھی بھی بہار کے نوجوانوں کی زندگی کو بہتر کرنے کی بات نہیں کرتے ہیں۔ این ڈی اے کے لوگ ہمیشہ ہندوتوا، مندر-مسجد اور پاکستان پر بحث کرتے ہیں۔ آر جے ڈی امیدوار کھساری لال یادو نے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں میں بہار میں ایک بھی فیکٹری نہیں لگی، یہاں کے لوگوں کو مجبوری میں اپنے گھر سے باہر ہجرت کرنا پڑتا ہے۔ ٹرین تو مل جاتی ہے باہر جانے کے لیے، لیکن بہار میں روزگار نہیں  ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اس بار بہار میں بدلاؤ کی لہر چل رہی ہے اور تبدیلی ہوکر رہے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined