قومی خبریں

بہار اسمبلی انتخاب: پہلے مرحلہ میں مظفرپور کی 2 سیٹوں پر سب سے زیادہ 20 امیدوار آزما رہے ہیں اپنی قسمت

مظفرپور سیٹ پر 2010 اور 2015 میں بی جے پی نے جیت حاصل کی تھی، جبکہ 2020 میں اس سیٹ پر کانگریس نے جیت حاصل کی تھی۔ اس بار بھی کانگریس نے اپنے موجودہ رکن اسمبلی ویجیندر چودھری کو امیدوار بنایا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>بہار اسمبلی انتخاب</p></div>

بہار اسمبلی انتخاب

 

بہار اسمبلی انتخاب 2025 کے پہلے مرحلہ کے لیے تمام سیاسی پارٹیوں نے اپنی طاقت جھونک دی ہیں۔ پہلے مرحلہ میں 2 سیٹیں ایسی ہیں جہاں سب سے زیادہ امیدوار میدان میں ہے۔ یہ دونوں سیٹیں مظفرپور ضلع کی ہیں۔ کڈھنی سیٹ سے 20 امیدوار میدان میں ہیں، جبکہ مظفرپور سیٹ سے بھی 20 امیدوار انتخابی میدان میں قسمت آزما رہے ہیں۔ واضح رہے کہ مظفرپور سیٹ پر بی جے پی اور کانگریس کے درمیان براہ راست مقابلہ مانا جا رہا ہے، جبکہ کڈھنی میں بی جے پی اور آر جے ڈی کے درمیان سخت مقابلہ کی امید ہے۔ ان دونوں سیٹوں پر 10-10 آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں۔

Published: undefined

مظفرپور سیٹ پر 2010 اور 2015 میں بی جے پی نے جیت حاصل کی تھی، جبکہ 2020 میں اس سیٹ پر کانگریس نے جیت حاصل کی تھی۔ اس بار بھی کانگریس نے اپنے موجودہ رکن اسمبلی ویجیندر چودھری کو امیدوار بنایا ہے، اس سیٹ پر 20 امیدوار قسمت آزما رہے ہیں۔ اس سیٹ پر رواں اسمبلی انتخاب میں بھی براہ راست مقابلہ کانگریس کے ویجیندر چودھری اور بی جے پی کے رنجن کمار کے درمیان ہی ہے۔ حالانکہ اس سیٹ پر جن سوراج، بی ایس پی، عام آدمی پارٹی اور آزاد پارٹی سمیت کئی چھوٹی پارٹیاں بھی میدان میں ہیں۔

Published: undefined

اگر کڈھنی سیٹ کی بات کی جائے تو 2015 میں بی جے پی نے جیت حاصل کی تھی، 2020 میں اس سیٹ پر آر جے ڈی نے جیت حاصل کی تھی۔ جبکہ 2022 کے ضمنی انتخاب میں بی جے پی نے پھر سے اس سیٹ پر جیت حاصل کر لی۔ اس سیٹ پر بھی براہ راست مقابلہ آر جے ڈی کے سنیل کمار سمن اور بی جے پی کے کیدار پرساد گپتا کے درمیان ہے۔ اس کے علاوہ جن سوراج، تیج پرتاپ یادو کی جن شکتی پارٹی اور بی ایس پی سمیت کئی چھوٹی پارٹیاں بھی میدان میں ہیں۔ مظفرپور کی طرح یہاں بھی 10 آزاد امیدوار میدان میں ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined