قومی خبریں

بہار ادھیکار یاترا: تیجسوی یادو آج جہان آباد سے کریں گے آغاز، 11 اضلاع میں ہوگا عوامی رابطہ

تیجسوی یادو کی بہار ادھیکار یاترا جہان آباد سے شروع ہوگی، جس کا اختتام 20 ستمبر کو ویشالی میں ہوگا۔ 11 اضلاع میں عوامی رابطہ و جلسے ہوں گے، مہنگائی، روزگار اور مرکز کی پالیسیوں پر نکتہ چینی متوقع ہے

<div class="paragraphs"><p>بہار ادھیکار یاترا / بشکریہ ایکس /&nbsp;<a href="https://x.com/RJDforIndia">@RJDforIndia</a></p></div>

بہار ادھیکار یاترا / بشکریہ ایکس / @RJDforIndia

 

پٹنہ: بہار اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما تیجسوی یادو آج منگل کے روز اپنی نئی سیاسی مہم ’بہار ادھیکار یاترا‘ کا آغاز جہان آباد سے کرنے والے ہیں۔ یہ یاترا 20 ستمبر تک جاری رہے گی اور ویشالی میں اس کا اختتام ہوگا۔

اس دوران تیجسوی یادو بہار کے 11 اضلاع کا دورہ کریں گے جن میں جہان آباد، نالندہ، پٹنہ، بیگو سرائے، کھگڑیا، مدھے پورہ سہرسا، سپول، سیتامڑھی، اجیار پور اور ویشالی شامل ہیں۔ یاترا کے دوران مختلف اسمبلی حلقوں میں عوامی اجتماعات اور کارکنوں کے ساتھ بات چیت کے سیشن منعقد ہوں گے۔

Published: undefined

آر جے ڈی کے صوبائی جنرل سکریٹری اور ایم ایل اے رن وِجے ساہو نے بتایا کہ اس مہم میں پارٹی کے ایم پی، ایم ایل اے، ضلعی صدور، تنظیمی عہدیداران اور بڑی تعداد میں عام لوگ شریک ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ یاترا بنیادی طور پر اس بات کو اجاگر کرنے کے لیے نکالی جا رہی ہے کہ کس طرح مرکزی حکومت انتخابی فہرستوں میں گڑبڑ کر کے ووٹوں کی چوری کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بہار کے حق مارنے اور ریاست کو وسائل سے محروم کرنے کا مسئلہ بھی اٹھایا جائے گا۔

تیجسوی یادو اپنی تقریروں میں بے روزگاری، مہنگائی، کسانوں کی حالت اور عام لوگوں کے مسائل کو موضوع بنائیں گے۔ وہ عوام کو یہ بھی باور کرائیں گے کہ اگر مہاگٹھ بندھن کی حکومت اقتدار میں آتی ہے تو بہار کے عوام کو اس سے کس طرح فائدہ پہنچے گا۔

Published: undefined

جہان آباد شہر میں اس یاترا کے سلسلے میں بڑے پیمانے پر تیاریاں کی گئی ہیں۔ ضلع کے مختلف مقامات پر استقبالیہ دروازے اور پوسٹر بینر لگائے گئے ہیں۔ بارش کے امکان کے پیش نظر واٹر پروف پنڈال کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ مقامی رہنماؤں اور کارکنان نے مختلف پنچایتوں اور دیہی علاقوں میں جا کر عوام کو پروگرام میں شریک ہونے کی دعوت دی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ تیجسوی یادو کو سن سکیں۔

یاترا کے دوران تیجسوی یادو جہان آباد سے اسلام پور اور پھر ہلسا و فتوہا کا رخ کریں گے جہاں وہ الگ الگ عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ بعد ازاں وہ پٹنہ لوٹ آئیں گے۔

Published: undefined

ڈِیاواں اور ہڑاری میں بھی ان کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں۔ راشٹریہ جنتا دل کے کارکنوں نے وہاں بڑے پیمانے پر پروگرام طے کیا ہے جہاں تیجسوی یادو کو گلدستے اور مالاؤں سے نوازا جائے گا۔ گاؤں دیہات میں بھی ان کے استقبال کے لیے جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

پارٹی رہنماؤں کا ماننا ہے کہ یہ یاترا کارکنوں میں نئی توانائی پیدا کرے گی اور عوام کو مہاگٹھ بندھن کے حق میں متحرک کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ آنے والے اسمبلی انتخابات کے پیشِ نظر یہ مہم راشٹریہ جنتا دل کے لیے ایک اہم سیاسی حکمتِ عملی تصور کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined