
تصویر بشکریہ آئی اے این ایس
طیارہ حادثہ میں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی موت کے بعد ان کی اہلیہ سنیترا پوار کو نائب وزیر اعلیٰ بنایا گیا ہے۔ اس پر شیو سینا (یو بی ٹی) نے کہا کہ اجیت پوار کی موت کے چوتھے روز ہی سنیترا پوار کو نائب وزیر اعلیٰ بنانے کی پیچھے بنیادی طور پر بی جے پی کا ہی دماغ تھا۔ شیو سینا (یو بی ٹی) کے ترجمان ’سامنا‘ میں دعویٰ کیا گیا کہ اس کے پیچھے بی جے پی ماسٹرمائنڈ تھی۔ بی جے پی کی قیادت کے ساتھ ہی این سی پی لیڈر سنیل تٹکرے اور پرفل پٹیل نہیں چاہتے تھے کہ ایک بار پھر این سی پی کا انضمام ہو۔
Published: undefined
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 28 جنوری کو ایک طیارہ حادثہ میں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اور این سی پی لیڈر اجیت پوار کی موت ہو گئی تھی۔ اس کے بعد ہفتہ (31 جنوری) کو اجیت پوار کی اہلیہ سنیترا پوار نے نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا تھا۔ این سی پی (ایس پی) چیف شرد پوار نے کہا کہ انہیں تو معلوم بھی نہیں تھا کہ سنیترا نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے والی ہیں۔ ’سامنا‘ میں دعویٰ کیا گیا کہ شرد پوار اور سپریا سولے سمیت خاندان کے کسی بھی ممبر کو ان کی حلف برداری کا علم نہیں تھا۔ وہ خاموشی سے بارامتی سے ممبئی کے لیے روانہ ہو گئیں اور کسی کو کچھ نہیں بتایا۔
Published: undefined
اجیت پوار کی زندگی میں ہی یہ بات ہونے لگی تھی کہ الگ ہو کر بنی 2 پارٹیاں ایک بار پھر ایک ہو جائیں گی۔ جبکہ اجیت پوار کے انتقال کے بعد پوار خاندان میں ایک بار پھر بے یقینی کی صورتحال بن گئی ہے۔ بتایا جا رہا تھا کہ 12 فروری کو دونوں پارٹیوں کے انضمام کی تاریخ بھی طے ہو چکی تھی۔ حالانکہ اب اس تاریخ پر کوئی کچھ بھی دعویٰ کرنے کو تیار نہیں ہے۔
Published: undefined
شیوسینا (یو بی ٹی) نے کہا کہ اجیت پوار کے انتقال کے بعد این سی پی میں کچھ لوگوں کی خواہشات مزید بڑھ گئی ہیں۔ ان کی پارٹی میں بھی نائب وزیر اعلیٰ بننے کی دوڑ شروع ہو گئی تھی۔ پرفل پٹیل اور سنیل تٹکرے کے درمیان بھی سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔ ایسے میں عجلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنیترا پوار کو نائب وزیر اعلیٰ بنا دیا گیا تاکہ پارٹی اور پوار کے خاندان کے اتحاد کو بھی دکھایا جائے۔
Published: undefined
شیو سینا نے کہا کہ اگرچہ سنیترا پوار کو حکومت کی اگلی سیٹ پر جگہ دی گئی ہے لیکن اسٹیئرنگ (اختیار) وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کے ہی ہاتھ میں ہے۔ فڑنویس کی مہربانی پر ہی سنیترا پوار اور ایکناتھ شندے اپنا وجود برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ شیو سینا (یو بی ٹی) نے یہ بھی کہا کہ ہو سکتا ہے کہ سنیترا پوار ’گونگی گڑیا‘ ثابت نہ ہوں اور کچھ دنوں میں وہ کھل کر سامنے آ جائیں۔ ایک طرف سنیترا پوار ’سناتنی مزاج‘ والی بی جے پی کے ساتھ ہے تو دوسری طرف اپنے شوہر کی آخری رسومات مکمل کیے بغیر ہی وہ سیاست میں سرگرم ہو کر ہندو رسم و رواج کو نظر انداز کر رہی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined