قومی خبریں

لکھنؤ: باراتیوں سے بھری گاڑی نہر میں گری، 7 بچّے لاپتہ

لکھنؤ کے تھانہ نگرام کے پٹوا کھیڑا میں باراتیوں سے بھری ایک پِک اَپ وین بے قابو ہو کر اندرا نہر میں گر گئی۔ اس حادثہ میں گاڑی میں سوار 29 میں سے 22 لوگوں کو بچا لیا گیا جب کہ 7 بچے ہنوز لاپتہ ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اتر پردیش کے لکھنؤ میں باراتیوں سے بھری ایک گاڑی اندرا نہر میں گر گئی۔ اس حادثہ میں 22 لوگوں کو بچا لیا گیا جب کہ 7 بچے نہر میں بہہ گئے جن کی تلاش جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 29 باراتی پِک اَپ وین میں سوار تھے جو کہ جمعرات کی صبح حادثہ کا شکار ہوئے۔ باراتی شادی سے واپس لوٹ رہے تھے۔ واقعہ کی خبر ملتے ہی پولس موقع پر پہنچی اور راحتی کام شروع کر دیا۔

Published: 20 Jun 2019, 1:10 PM IST

لکھنؤ رینج کے آئی جی ایس کے بھگت نے حادثہ کے تعلق سے میڈیا کو بتایا کہ ’’29 لوگوں کو لے جا رہی گاڑی نہر میں گر گئی اور اب تک 22 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے۔ 7 بچے ہنوز لاپتہ ہیں۔ موقع پر این ڈی آر ایف اور غوطہ خوروں کے ذریعہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔‘‘

Published: 20 Jun 2019, 1:10 PM IST

خبروں کے مطابق شادی کی تقریب میں شامل ہونے کے لیے فیملی کے رکن پِک اَپ وین میں بیٹھ کر گئے تھے اور پھر ان کی واپسی ہو رہی تھی۔ اس میں خاتون، مرد اور بچے شامل تھے۔ یہ سبھی بارہ بنکی کے لونی کٹرا تھانہ کے سرائے پانڈے گاؤں کے رہنے والے تھے۔ جیسے ہی باراتیوں سے بھری یہ گاڑی پٹوا گاؤں کے پاس اندرا نہر کے قریب پہنچی تو بے قابو ہونے کی وجہ سے نہر میں گر گئی۔ اس حادثہ کے بعد کسی طرح سے مرد اور خواتین باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے لیکن نصف درجن بچے اب بھی لاپتہ ہیں۔

Published: 20 Jun 2019, 1:10 PM IST

اس واقعہ کا وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے نوٹس لیا ہے۔ انھوں نے افسران کو فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر راحتی کام کرنے اور باراتیوں کو ریسکیو کرانے کا حکم دیا ہے۔

Published: 20 Jun 2019, 1:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 20 Jun 2019, 1:10 PM IST