قومی خبریں

سماجوادی پارٹی لیڈر اعظم خان کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، یوپی حکومت کی درخواست نامنظور

سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے، سپریم کورٹ نے اعظم خان کو رامپور جانے سے روکنے کا حکم دینے کی یوپی حکومت کی دردخواست کو نامنظور کر دیا

اعظم خان، تصویر آئی اے این ایس
اعظم خان، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے یوپی حکومت کی درخواست پر اعظم خان کو رامپور جانے سے روکنے کا حکم دینے سے انکار کر دیا۔ سپریم کورٹ نے یوپی حکومت کو جوہر یونیورسٹی کے قریب کی اس زمین کو بھی فوری طور پر آزاد کرنے دینے کا حکم دیا، جسے سیل کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے اعظم خان کی مستقبل ضمانت کو بھی منظور کر لیا۔

Published: undefined

سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کی اس شرط کو ہٹا دیا جس میں مبینہ طور پر قبضہ کی گئی 13 ایکڑ زمین انتظامیہ کے حوالہ کرنے کو کہا تھا۔ عدالت عظمیٰ نے الہ آباد ہائی کورٹ کی طرف سے عائد کردہ شرائط پر برہمی کا بھی اظہار کیا۔ سپریم کورٹ نے کہا ’’یہ ایک نیا رجحان بن گیا ہے کہ مختلف ہائی کورٹ غیر ضروری ریمارکس دے رہے ہیں اور ضمانت دیتے وقت غیر ضروری شرائط عائد کر رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

خیال رہے کہ 19 مئی کو اعظم خان کو سپریم کورٹ نے ایک کیس میں عبوری ضمانت دی تھی۔ عدالت نے کہا تھا کہ زیر التوا مقدمات میں وہ ذیلی عدالت سے مستقبل ضمانت لیں۔ مستقل ضمانت ملنے تک عبوری ضمانت جاری رہے گی۔ عدالت نے اعظم خان کو دو ہفتوں کے اندر متعلقہ عدالت میں مستقل ضمانت کی درخواست دینے کی آزادی دی تھی۔ عدالت عظمیٰ نے کہا تھا کہ عبوری ضمانت اس وقت تک جاری رہے گی جب تک مجاز عدالت سے مستقل ضمانت پر فیصلہ نہیں ہو جاتا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز