قومی خبریں

بہار: 2025 کا اسمبلی الیکشن تیجسوی کی قیادت میں لڑیں گے، نتیش کمار کا اعلان

نالندہ میں ڈینٹل کالج کے افتتاح کے موقع پر نتیش نے کہا ’’ہم بہار میں طویل عرصے سے ترقیاتی کام کرا رہے ہیں۔ اب تیجسوی کو آگے لے جانا ہے۔ ہم نے تو جتنا کرنا تھا کر دیا، اب ان سے ایک ایک کام کروانا ہے‘‘

فائل تصویر تیجسوی یادو اور نتیش کمار
فائل تصویر تیجسوی یادو اور نتیش کمار 

پٹنہ: نتیش کمار 2025 کے بہار اسمبلی انتخابات میں وزیر اعلیٰ عہدے کے دعویدار نہیں ہوں گے۔ پٹنہ میں عظیم اتحاد کے ارکان اسمبلی کے اجلاس کے دوران نتیش نے اہم اعلان کیا کہ 2025 کے بہار اسمبلی انتخابات تیجسوی یادو کی قیادت میں لڑے جائیں گے۔ انہوں نے کہا ’میرا مقصد وزیر اعلی یا وزیر اعظم بننا نہیں ہے بلکہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینا ہے۔‘

Published: undefined

بہار کے وزیر خزانہ اور جے ڈی یو لیڈر وجے چودھری نے بتایا کہ عظیم اتحاد کی قانون ساز پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس میں وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ ان کے بعد تیجسوی یادو قیادت کریں گے۔ 2025 کے بہار اسمبلی انتخابات تیجسوی یادو کی قیادت میں لڑے جائیں گے۔ اس سے پہلے پیر کو نالندہ میں ڈینٹل کالج کے افتتاح کے موقع پر نتیش کمار نے کہا ’’نالندہ میں ڈینٹل کالج کے افتتاح کے موقع پر نتیش نے کہا ’’ہم بہار میں طویل عرصے سے ترقیاتی کام کرا رہے ہیں۔ اب تیجسوی کو آگے لے جانا ہے۔ ہم نے تو جتنا کرنا تھا کر دیا، اب ان سے ایک ایک کام کروانا ہے۔‘‘

Published: undefined

اس سے پہلے پٹنہ میں جے ڈی یو کے کھلے قومی کنونشن میں پارٹی لیڈروں نے 2024 کے لیے اپنی حکمت عملی واضح کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار وزیر اعظم کے امیدوار بنیں گے۔ 2024 کے لوک سبھا انتخابات وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں لڑے جائیں گے۔ اس معاملے میں اب بی جے ڈی یو لیڈروں کو آر جے ڈی کی طرف سے حمایت ملی ہے۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ جب سے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار بی جے پی چھوڑ کر آر جے ڈی کے ساتھ گئے ہیں، تب سے سیاسی گلیاروں میں یہ چرچا ہے کہ نتیش کمار جلد ہی وزیر اعلیٰ کی کرسی تیجسوی یادو کو سونپ دیں گے۔ اب ایک بار پھر نتیش کے تازہ بیان سے یہ بحث پھر سے تیز ہو گئی ہے۔ آر جے ڈی لیڈر بھائی وریندر نے اعادہ کیا کہ تیجسوی کی تاجپوشی آج یا کل یقینی ہے۔

Published: undefined

بہار میں تیجسوی کے وزیر اعلیٰ بننے کی بحث کے درمیان تیجسوی یادو نے خود ان تمام قیاس آرائیوں پر لگام لگا دی تھی۔ انہوں نے کہا ’’ہمیں کچھ بننے کی کوئی خواہش نہیں ہے۔ نتیش کمار کی قیادت میں ہم ریاست کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔‘‘ تاہم نتیش کمار کے عظیم اتحاد کی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں تیجسوی یادو کی قیادت میں 2025 کے انتخابات لڑنے کے اعلان سے یہ بحث پھر تیز ہو گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined