قومی خبریں

بھوپیش بگھیل کی کابینہ وفد کے ساتھ سونیا اور راہل سے ملاقات

بھوپیش بگھیل نے اپنے کابینہ ساتھیوں اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ایک وفد کے ساتھ جمعہ کو کانگریس صدر سونیا گاندھی اور سابق صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی اور اپنی حکومت کے کام کاج سے انہیں مطلع کرایا

تصویر اے آئی سی سی
تصویر اے آئی سی سی 

نئی دہلی: چھتیس گڑھ کے وزیراعلی بھوپیش بگھیل نے اپنے کابینہ کے کچھ ساتھیوں اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ایک وفد کے ساتھ جمعہ کو کانگریس صدر سونیا گاندھی اور سابق صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی اور اپنی حکومت کے کام کاج سے انہیں مطلع کرایا۔

Published: 24 Jan 2020, 6:11 PM IST

کانگریس نے اپنے سرکاری ٹویٹر پر یہ معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ بگھیل نے اپنے کابینہ کے چھ اراکین، ارکان اسمبلی، میئروں اور میونسیپل کارپوریشنوں کے صدور کے ساتھ سونیا گاندھی سے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔سمجھا جاتاہے کہ اس ملاقات کے دوران بگھیل نے اپنی حکومت کی ایک سال کی کامیابیوں کی تفصیلی معلومات پارٹی کی قیادت کو دی۔

Published: 24 Jan 2020, 6:11 PM IST

بگھیل کے ساتھ سونیا گاندھی اور راہل گاندھی سے ملنے گئے وفد میں بگھیل کے علاوہ پارٹی کے چھتیس گڑھ کے انچارج جنرل سکریٹری پی ایل پنیا ،اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر چرن داس مہنت،ریاست کے وزیر داخلہ تامردھوج ساہو،کابینہ کے وزیرٹی ایس سنگھ دیو اور جے سنگھ اگروال شامل تھے۔

Published: 24 Jan 2020, 6:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 24 Jan 2020, 6:11 PM IST