قومی خبریں

بھارتیہ کسان سَنگھ نے گجرات حکومت کے خلاف کھولا محاذ، ریاست گیر ناکہ بندی کا منصوبہ

جگمل بھائی آریہ نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ سے کسان بجلی شرحوں کے ایشو پر تحریک چلا رہے ہیں، لیکن حکومت دھیان نہیں دے رہی ہے۔

کسان مظاہرہ، تصویر یو این آئی
کسان مظاہرہ، تصویر یو این آئی 

گجرات میں کسانوں کے زیر التوا ایشوز کو لے کر بھارتیہ کسان سَنگھ (بی کے ایس) کے اراکین نے جمعرات کو گاندھی نگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بی کے ایس نے متنبہ کیا کہ اگر حکومت نے ایک دن میں فیصلہ نہیں کیا تو 27 اگست سے ریاست گیر تحریک چلائیں گے اور ایسی ناکہ بندی کریں گے کہ اراکین اسمبلی و اراکین پارلیمنٹ کا گاؤں میں داخلہ رک جائے گا۔

Published: undefined

بی کے ایس ریاستی صدر جگمل بھائی آریہ نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ سے کسان بجلی شرحوں کے ایشوز پر تحریک چلا رہے ہیں، لیکن ریاستی حکومت اس ایشو پر دھیان نہیں دے رہی ہے۔ ان کا اہم مطالبہ ہے کہ ریاستی حکومت سبھی کسانوں کو یکساں شرح پر بجلی مہیا کرائے۔ ساتھ ہی ہارس پاور کنکشن والے کسانوں سے زیادہ ٹیکس نہ لیا جائے۔

Published: undefined

آریہ نے کہا کہ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ ایک ہارس پاور کنکشن والا کسان سالانہ 665 روپے اور 100 ہارس پاور خرچ کے لیے 66500 روپے کی ادائیگی کر رہا ہے۔ زرعی بجلی کنکشن اور میٹر رکھنے والے کسانوں کو پہلے پانچ سال کے لیے فی یونٹ 80 پیسے اور 20 روپے کی ادائیگی کرنی ہوگی۔ اس طرح کے ٹیکس کے ساتھ ایک کسان اسی 100 ہارس پاور کے لیے سالانہ 120000 روپے کی ادائیگی کر رہا ہے۔ یہ بغیر میٹر صارفین کی قیمت سے تقریباً دوگنا ہے۔ سبھی زرعی صارفین کو یکساں شرح پر بجلی کی فراہمی کی جائے۔

Published: undefined

جگمل بھائی آریہ نے متنبہ کیا کہ اگر گجرات حکومت نے کسانوں کے مطالبات پر ایک دن میں فیصلہ نہیں لیا تو 27 اگست سے سَنگھ تحریک شروع کر دے گا، سڑکیں جام ہو جائیں گی، گاؤں بندی کا اعلان ہوگا اور اراکین اسمبلی و اراکین پارلیمنٹ کا گاؤں میں داخلہ ممنوع ہو جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined