قومی خبریں

بھارت جوڑو یاترا: سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے یوم پیدائش پر راہل گاندھی کے ساتھ صرف چلیں گی خواتین

جے رام رمیش نے بتایا کہ 19 نومبر کو بھارت جوڑو یاترا کے دونوں اجلاسوں میں کانگریس اور اس سے منسلک شاخوں کی خواتین کارکنان شرکت کریں گی۔

بھارت جوڑو یاترا، تصویر ٹوئٹر INCIndia
بھارت جوڑو یاترا، تصویر ٹوئٹر INCIndia 

کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا میں اب تک راہل گاندھی تامل ناڈو سے مہاراشٹر تک پیدل سفر کر چکے ہیں۔ اس دوران کئی انوکھے مناظر دیکھنے کو بھی ملے۔ اب 19 نومبر کو سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے یوم پیدائش پر بھی ایسا ہی منظر دیکھنے کو ملے گا، جب یاترا میں راہل گاندھی کے ساتھ صرف خواتین ہی ہوں گی۔ پارٹی کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔

Published: undefined

راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا اس وقت مہاراشٹر سے گزر رہی ہے۔ اکولا میں پارٹی کے کمیونیکیشن اور پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے انچارج و کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے بتایا کہ 19 نومبر کو سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے 105 ویں یوم پیدائش کے موقع پر راہل گاندھی کے ساتھ صرف خواتین ہی سفر کریں گی۔ یہ اقدام خواتین کی طاقت کو دکھانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

جے رام رمیش نے بتایا کہ 19 نومبر کو بھارت جوڑو یاترا کے دونوں اجلاسوں میں کانگریس اور اس سے منسلک شاخوں کی خواتین کارکنان ہی شرکت کریں گی۔ مہاراشٹرا اور ملک کے دیگر حصوں سے پارٹی کی خواتین بھی یاترا میں شامل ہوں گی۔ اندرا گاندھی کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ خواتین کی طاقت کا مظاہرہ کرنا بھی ہوگا۔

Published: undefined

غور طلب بات یہ ہے کہ بھارت جوڑو یاترا ان دنوں مہاراشٹر سے گزر رہی ہے۔ ناندیڑ کے بعد یہ یاترا اب تک ہنگولی اور واشیم اضلاع کا احاطہ کر چکی ہے اور اب اکولا اور بلڈھانہ اضلاع سے ہو کر گزرے گی۔ مہاراشٹر میں سفر مکمل کرنے کے بعد یاترا 23 نومبر کو مدھیہ پردیش میں داخل ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined