
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کے سی وینوگوپال نے کہا ’’یہ یاترا ان جماعتوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے والی ہے جو کانگریس پارٹی کو ختم کرنا چاہتی ہیں۔ اس یاترا کی کامیابی کا ثبوت یہ ہے کہ انہوں نے راہل گاندھی پر حملہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ ان کے ردعمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ راہل گاندھی کی وجہ سے پریشان ہیں۔‘‘
بھارت جورڑو یاترا ترواننت پورم کے وروٹوکلا، نیاٹنکارا پہنچ کر ٹھہر گئی ہے۔ شام کو 4 بجے پھر سفر شروع کیا جائے گا۔
پرینکا گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا ’’بی جے پی حکومت کے گزشتہ 8 سالوں میں 22 کروڑ لوگوں نے سرکاری نوکری کا فارم بھرا لیکن محض 7 لاکھ لوگوں کو نوکری ملی۔ بھٹکاؤ جنتا پارٹی (بی جے پی) چاہتی ہے کہ اس اہم مسئلہ پر بات نہ ہو۔ بھارت جوڑو یاترا روزگار کے مسئلہ پر نوجوانوں کی متحد آواز بلند کرنے کے لئے اٹھا قدم ہے۔‘‘
بھارت جوڑو یاترا کیرالہ میں اپنے ٹھہراؤ کی جاب گامزن ہے۔ لوگوں میں جوش و خروش نظر آ رہا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ راہل گاندھی اور دیگر یاتریوں کا استقبال کر رہے ہیں۔
بھارت جوڑو یاترا پر نکلا کانگریس پارٹی اور سول سوسائٹی سے وابستہ اہم شخصیات کا قافلہ تمل ناڈو کے کنیا کمار سے سفر شروع کر کے ریاست کیرالہ کی سرزمین میں داخل ہو چکا ہے۔ آج صبح 7 بجے پرچم کشائی کے بعد کیرالہ کے پارسلا جنکشن سے چوتھے دن کی یاترا شروع کی گئی۔ جے رام رمیش نے کہا ’’جس طرح کی توقع کی جا رہی تھی، اتوار کی صبح یاترا میں شامل ہونے کے لئے ایک جم غفیر امنڈ پڑا ہے۔‘‘ سڑک پر لوگوں کا ہجوم ایک دریا کی مانند رواں دواں ہے۔
بھارت جوڑو یاترا تمل ناڈو سے گزرتے ہوئے ریاست کیرالہ میں داخل ہو گئی ہے۔ یاترا صبح پرچم کشائی کے بعد ترواننت پورم کے پارسلا سے شروع ہوئی۔ یاترا 11 بجے تک اوروٹوکلا، نیاٹنکارا پہنچ کر ٹھہر جائے گی۔ یاترا وقفہ کے بعد شام 4 بجے تک سینٹ میری اسکول، پاٹوم تک پہنچے گی۔ تمام پد یاتری یہیں پر قیام کریں گے اور کل صبح پھر آگے کا سفر شروع کریں گے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 11 Sep 2022, 8:35 AM IST