قومی خبریں

بھرت تیواری انکاؤنٹر معاملہ: سپریم کورٹ کا فوری سماعت سے انکار، رجسٹرار سے رجوع کرنے کی ہدایت

بھرت تیواری انکاؤنٹر معاملے میں سپریم کورٹ نے فوری سماعت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے رجسٹرار سے رجوع کرنے کو کہا۔ عرضی میں سی بی آئی جانچ اور ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر کا مطالبہ کیا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>سپریم کورٹ آف انڈیا</p></div>

سپریم کورٹ آف انڈیا

 

بھرت بھوشن تیواری انکاؤنٹر معاملے میں سپریم کورٹ نے فوری سماعت کی درخواست قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے عرضی گزار کو رجسٹرار کے سامنے معاملہ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے، جس کے بعد ہی آئندہ کارروائی کا تعین کیا جائے گا۔ اس عرضی میں واقعے کی سی بی آئی سے جانچ کرانے اور سپریم کورٹ کے سبکدوش جج کی نگرانی میں ایک آزاد ماہر کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

یہ عرضی سپریم کورٹ کے وکیل وشال تیواری نے دائر کی ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ بہار کے بھوجپور ضلع میں پولیس انکاؤنٹر کے دوران بھرت بھوشن تیواری کی موت ایک ممکنہ ماورائے عدالت ہلاکت کا معاملہ ہو سکتی ہے، اس لیے غیر جانبدار اور آزادانہ جانچ ضروری ہے۔ عرضی میں انکاؤنٹر میں شامل پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور پورے معاملے کی جانچ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے سپرد کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

پولیس کے مطابق شاہ پور تھانہ علاقے کے بلوتی گاؤں میں کارروائی کے دوران بھرت بھوشن تیواری نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کی تھی، جس کے جواب میں پولیس نے اپنی حفاظت کے لیے جوابی کارروائی کی۔ اس دوران وہ شدید زخمی ہوئے اور انہیں پٹنہ میڈیکل کالج لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں ان کی موت ہو گئی۔

Published: undefined

دریں اثنا بہار حکومت نے بھی اس معاملے میں عدالتی جانچ کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ بلوتی گاؤں کے انکاؤنٹر کی جانچ پٹنہ ہائی کورٹ کے سبکدوش جج کی نگرانی میں کرائی جائے گی تاکہ پورے واقعے کا غیر جانبدارانہ اور شفاف جائزہ لیا جا سکے۔

Published: undefined

ادھر بہار پولیس نے انتظامی کارروائی کرتے ہوئے ایک تھانہ انچارج سمیت 4 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔ یہ کارروائی ایک ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد کی گئی، جس میں ایک مسلح شخص پولیس اہلکاروں کی طرف پستول تانے ہوئے دکھائی دے رہا ہے اور پولیس کی جانب سے بروقت ردعمل نہ دینے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined