قومی خبریں

بنگال: 31 مارچ تک لاک ڈاؤن نافذ، ممتا نے لیا مختلف سرکاری اسپتالوں کا جائزہ

ممتا بنرجی نے کہا کہ کوئی بھی ریاستی حکومت اپنے طور پر کورونا وائرس کا مقابلہ نہیں کرسکتی ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ جلد سے جلد اس کے لئے فنڈ جاری کریں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کولکاتا: وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج بنگال میں لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ کرتے ہوئے 31 مارچ تک کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جب کہ اس سے قبل 27 مارچ تک لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس سے قبل وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کولکاتا شہر کے مختلف اسپتالوں آر جی کار، کلکتہ میڈیکل کالج و اسپتال، این آر ایس، ایس ایس کے ایم، نیشنل میڈیکل کالج و اسپتال کا دورہ کرکے اسپتال کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ کرتے ہوئے 31مارچ تک کردیا گیا ہے اور یہ تمام ریاست میں نافذ ہوگا۔ جب کہ اس سے قبل دیہی علاقوں میں یہ لاک ڈاؤن نافذ نہیں کیا گیا تھا۔ دوا خانے اور دیگر ضروری دوکانوں کے علاوہ تمام دوکانیں بند ہیں۔ مرکزی کولکاتا کا دھرم تلہ اسکوائر جہاں ہمیشہ بھیڑ رہتی تھی وہاں بالکل سناٹا چھایا ہوا ہے۔

Published: undefined

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست میں صورت حال خراب ہونے سے قبل ہم نے یہ قدم اٹھایا ہے۔بنگال میں ابھی کورونا وائرس ابتدائی مرحلے میں ہے۔ ابھی تک کورونا وائرس سے متاثر افراد باہر سے آئے ہیں۔ یا پھر متاثر افراد کے قریب رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو متاثر کرنے میں وقت لگتا ہے۔ اس لئے لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

ممتا بنرجی نے اسپتالو ں کا دورہ کرکے دوائیوں کے اسٹاک اور دیگر ضروری سامانوں سے متعلق جائزہ لیا۔ ممتا بنرجی کے اسپتالوں میں پہنچنے سے ڈاکٹروں کے حوصلوں میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہمیں اپنے ڈاکٹروں پر فخر ہے، وہ پوری تندہی سے حالات کا مقابلہ کر رہے ہیں اور اپنے فرائض کو انجام دے رہے ہیں۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ جنہوں نے اپنے چہرے کے نصف حصے کو بند کر رکھا تھا نے ڈاکٹروں سے بات چیت کی۔ کل ممتا بنرجی کی ہدایت پر کلکتہ میڈیکل کالج و اسپتال کو خالی کرادیا گیا ہے۔ یہاں صرف کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کا علاج کیا جائے گا جب کہ اس وقت بیلیا گھاٹا آئی ڈی اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔

Published: undefined

کل آل پارٹی میٹنگ میں ممتا بنرجی نے بتایا تھا کہ کورونا وائرس کے جانچنے کے لئے ریاست میں کٹس کی قلت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ریاستی حکومت اپنے طور پر کورونا وائرس کا مقابلہ نہیں کرسکتی ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ جلد سے جلد فنڈ جاری کریں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined