قومی خبریں

بنگال انتخابات: ٹی ایم سی کا وفد چیف الیکٹورل آفیسر سے ملاقی، آزادانہ و منصفانہ انتخابات کرانے کا مطالبہ

ٹی ایم سی کے وفد نے مغربی بنگال کے چیف الیکٹورل آفیسر سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ مشرقی مدناپور میں مقیم سماج دشمن عناصر کو فوری طور پر باہر نکالا تاکہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہو سکے

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

کولکاتا: ترنمول کانگریس کے وفد نے پیر کو مغربی بنگال کے چیف الیکٹورل آفیسر سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ مشرقی مدناپور میں مقیم سماج دشمن عناصر کو فوری طور پر باہر نکالا تاکہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہو سکے۔

وفد نے کہا کہ 'مشرقی مدنی پور میں دوسرے مرحلے کی پولنگ ہونی ہے.یہاں بڑی تعداد میں باہری عناصر آکر مقیم ہیں۔ ان کی موجودگی میں آزادانہ منصفانہ پولنگ کا امکان نہیں ہے.اس کے علاوہ وفد نے کہاکہ بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں کی پولس فورسیس کو بھی تعینات نہیں کیا جائے۔

Published: undefined

ترنمول کانگریس کے وفد نے الزام لگایا کہ بی جے پی امید وار سوبھندو ادھیکاری حلقے کے متعدد مقامات پر ان مجرموں کو پناہ دے رہے ہیں جو نندیگرام کے غیر مکین ہیں۔ وفد نے چیف الیکٹورل آفیسر سے کہا کہ وہ 'ادھیکاری کے ذریعہ بنے تمام بیرونی مجرموں کو پکڑنے کے لئے براہ راست ضروری اقدامات' کریں

Published: undefined

اس مہینے کے شروع میں مبینہ حملے میں زخمی ہونے کے بعد ترنمول سپریمو وہیل چیر پر بھی مہم چلارہی ہیں۔ نندیگرام میں یکم اپریل کو پولنگ ہونی ہے. یہاں ممتا بنرجی کا مقابلہ ان کے سابق کابینہ رفیق و بی جے پی امیدوار شوبھندو ادھیکاری سے مقابلہ ہے-ادھیکاری گزشتہ سال دسمبر میں بی جے پی میں شامل ہوئے تھے-

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined