
ممتا بنرجی / آئی اے این ایس
جمعرات (30 اپریل) کی دیر شام مغربی بنگال کی برسراقتدار پارٹی ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی۔ اس ویڈیو میں ٹی ایم سی نے اسٹرانگ روم میں پوسٹل بیلٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا الزام عائد کیا، جس کے بعد پارٹی لیڈران کا متعلقہ مقام پر پہنچنا شروع ہو گیا۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی خود بھی وہاں پہنچ گئیں اور دھرنا و احتجاج شروع ہو گیا۔ اپوزیشن بی جے پی نے اسے سیاسی ڈرامہ قرار دیا۔ معاملہ بڑھنے پر الیکشن کمیشن کو پریس کانفرنس کر کے صورتحال واضح کرنی پڑی۔ اس دوران ریاست میں ایک زبردست ہلچل دیکھنے کو ملی جو شام سے دیر رات تک جاری رہی۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کی شام 3 بجے تک سب کچھ معمول کے مطابق تھا، پھر ایک ای میل موصول ہوئی جس میں اطلاع دی گئی کہ شام 4 بجے اسٹرانگ روم کھولا جائے گا۔ جانکاری ملتے ہی ٹی ایم سی رہنما کنال گھوش اور ششی پانجا موقع پر پہنچے، لیکن انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ٹی ایم سی نے اس پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نمائندوں کے بغیر پوسٹل بیلٹ اور پنک پیپر کو سنبھالنا جمہوریت کے خلاف ہے۔ پارٹی نے اس کی ویڈیو بھی شیئر کی، جس کے بعد سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا۔ کنال گھوش اور ششی پانجا اسٹرانگ روم کے باہر دھرنے پر بیٹھ گئے اور کچھ ہی دیر میں ممتا بنرجی بھی موقع پر پہنچ گئیں۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ کی اپیل پر بڑی تعداد میں ٹی ایم سی کے حامی پہلے سے ہی وہاں موجود تھے۔ ممتا بنرجی نے حامیوں سے 24 گھنٹے اسٹرانگ روم کی نگرانی کرنے کی اپیل کی تھی۔ وہ سخاوت میموریل اسکول میں قائم اسٹرانگ روم پہنچیں اور تقریباً 3 گھنٹے وہاں رہیں۔ اسی اسکول میں بھوانی پور اسمبلی حلقہ کی ای وی ایم مشینیں رکھی گئی ہیں، جہاں سے خود ممتا بنرجی امیدوار ہیں۔ اسٹرانگ روم سے باہر آنے کے بعد انہوں نے الزام لگایا کہ سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں اندر جانے سے روکا۔ تاہم جب انہوں نے کہا کہ انہیں انتخابی ضوابط کے مطابق سیل شدہ کمرے کے باہر تک جانے کا حق ہے، تو انہیں اجازت دے دی گئی۔
Published: undefined
ممتا بنرجی نے کئی مقامات پر بے ضابطگیوں کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی گڑبڑ ہوئی تو وہ لڑیں گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کوئی ای وی ایم مشینیں چھیننے کی کوشش کرے گا تو وہ پوری طاقت سے مقابلہ کریں گی۔ ٹی ایم سی کے جارحانہ رویے، دھرنے اور الزامات کے درمیان کئی گھنٹوں تک ماحول گرم رہا، اور اس دوران ٹی ایم سی اور بی جے پی حامیوں کے درمیان تند و تیز جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
Published: undefined
اس درمیان ٹی ایم سی نے الیکشن کمیشن پر بی جے پی کے ساتھ مل کر جمہوریت سے کھلواڑ کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ اسٹرانگ روم کے اطراف ان کی معلومات کے بغیر سرگرمیاں ہو رہی ہیں، جو غلط ہے۔ کنال گھوش نے کہا کہ طے پایا تھا اطلاع کے بغیر اسٹرانگ روم کی سیل نہیں توڑی جائے گی، پھر ایسا کیوں ہوا؟ انہوں نے اپوزیشن پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ غلط کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں تو بی جے پی کو تکلیف کیوں ہو رہی ہے۔
Published: undefined
ٹی ایم سی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کو رات کے وقت پریس کانفرنس کرنی پڑی۔ کمیشن نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسٹرانگ روم میں رکھے بیلٹس کی چھان بین کی جا رہی تھی، جو ایک معمول کی کارروائی ہے۔ کمیشن کے مطابق تمام پارٹیوں کو اس کی پیشگی اطلاع دی جا چکی تھی اور بیلٹ باکس کے ساتھ کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ نہیں کی گئی۔ الیکشن کمیشن کے ذریعہ یہ بھی جانکاری دی گئی کہ ’خودی رام انوشیلن سنٹر‘ کے تمام 7 اسٹرانگ روم مکمل طور پر محفوظ ہیں، جبکہ پوسٹل بیلٹس کی چھنٹنی کا عمل ایک دوسرے کمرے میں جاری تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined