قومی خبریں

ممتا بنرجی کے خلاف بنگال بی جے پی کی ٹوئٹر مہم شروع

بنگال ریاستی صدر سوکانت مجمدار نے کہا کہ ممتا بنرجی کب تک بنگال کے عوام کو دھوکہ دیں گی۔ اس لئے ہم ان کے جھوٹ کو بے نقاب کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر مہم چلا رہے ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی SANJIB DUTTA

کولکاتا: ترنمول کانگریس ایک طرف گوا اور تریپورہ میں قدم جمانے کی کوشش کر رہی ہے۔ دوسری طرف بی جے پی بنگال میں ممتا بنرجی پر ہیش ٹیگ چلا کر ترنمول کانگریس کے کردار کو ظاہر کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ بی جے پی قیادت نے ٹوئٹر پر ممتا بنرجی کے ویکسین کی تقسیم، صحت کے نظام میں بدعنوانی اور دیگر مسائل پر مرکزی حکومت کے خلاف بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے۔ ہیش ٹیگ کو ممتا کا جھوٹ کا نام دیا گیا ہے۔ بی جے پی کے ممبران اسمبلی اور ممبران پارلیمنٹ اور مرکزی وزراء صبح 11 بجے سے ہی ممتا حکومت کے خلاف ہیش ٹیگ کا استعمال کر رہی ہے۔

Published: undefined

بی جے پی کے ریاستی صدر سوکانت مجمدار نے بتایاکہ ممتا بنرجی ہیلتھ کیئر پروجیکٹ کو بڑھاوا دے رہی ہیں، ہیلتھ کیئر کارڈ کو لازمی قرار دے رہی ہے، لیکن اسی اسکیم میں ایک اسپتال نے ریاست سے 64 کروڑ روپے کے بقایا جات کی وصولی کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔ سوکانت مجمدار نے کہا کہ ممتا بنرجی کب تک بنگال کے عوام کو دھوکہ دیں گی۔ اس لئے ہم ان کے جھوٹ کو بے نقاب کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر مہم چلا رہے ہیں۔

Published: undefined

بنگال کی وزیر اعلی گوا میں قدم جمانے کے لئے تین روزہ دورے پر ہیں۔ حالانکہ گوا بی جے پی کے ریاستی صدر سدانند تنابرے نے کہا کہ ممتا بنرجی کے گوا آنے سے گوا کے انتخاب پرکوئی اثر نہیں پڑے گا۔ گوا میں ترنمول کی دکانیں انتخابات کے بعد بند رہیں گی۔ گوا میں اس طرح ووٹنگ نہیں ہوتی ہے۔ ممتا بنرجی گوا آکر دیکھیں کس طرح یہاں جمہوریت کام کرتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ