
سویندو ادھیکاری / آئی اے این ایس
مغربی بنگال میں سویندو ادھیکاری کی قیادت میں بی جے پی حکومت نے اپنا پہلا بجٹ پیش کر دیا۔ پہلے بجٹ میں حکومت نے ہر طبقہ کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے۔ حکومت نے مہنگائی بھتہ (ڈی اے) میں بھاری اضافے کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی ریٹائرڈ صحافیوں کو 5000 روپے فی ماہ پنشن دینے کی بات ہی گئی ہے۔ بجٹ میں ان لوگوں کے لیے خصوصی بھتہ کا اعلان کیا گیا ہے جنہیں جھوٹے مقدمات میں جیل بھیجا گیا ہے۔ اس کے علاہ حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کو ایک بار میں 21000 روپے دیے جائیں گے۔
Published: undefined
وزیر خزانہ سوپن داس گپتا نے حکومت کا 27-2026 کا بجٹ پیش کیا۔ انہوں نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’اے آئی کا اثر پوری دنیا پر پڑ رہا ہے۔ ہم مغربی بنگال کے لیے اے آئی امپیکٹ پروگرام شروع کر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ریاستی حکومت کی پہل کے تحت آن لائن امتحان، آن لائن اسکروٹنی، آن لائن ویریفیکیشن اور ٹریکنگ کا نظام شروع کیا جائے گا۔ یہاں تک کہ ریت، کوئلے اور بولڈر کی نیلامی بھی آن لائن کی جائے گی۔‘‘
Published: undefined
ریاستی وزیر خزانہ سوپن داس گپتا نے بجٹ میں مہنگائی بھتہ میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل ملازمین کو 18 فیصد ڈی اے ملتا تھا، اب ملازمین کو 38 فیصد کی شرح سے ڈی اے ملے گا۔ مہنگائی بھتہ یکم اکتوبر 2026 سے نئی شرح پر نافذ ہوگا۔ نئے اعلان کے ساتھ ہی مرکزی حکومت اور ریاست کے ڈی اے کا فرق تقریباً 22 فیصد رہ گیا ہے۔ انہوں نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ ’’ہم اعلان کر رہے ہیں کہ موجودہ 18 فیصد مہنگائی بھتہ کے علاوہ مزید 20 فیصد مہنگائی بھتہ دیا جائے گا۔ یعنی کل مہنگائی بھتہ 38 فیصد ہوگا۔ اسی طرح پنشن ہولڈرز کو بھی اضافی مہنگائی بھتہ ملے گا۔‘‘
Published: undefined
ریاستی حکومت نے ’انپورنا یوجنا‘ کے انتظام کا بھی اعلان کیا ہے، اس کے تحت مستحقین کو ہر ماہ 3000 روپے دینے کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے لیے 36000 کروڑ روپے مختص کیے گئے۔ ساتھ ہی بی جے پی حکومت نے اپنے پہلے بجٹ میں خرچ کے لیے ایم ایل اے فنڈ کی رقم میں بھی اضافہ کیا ہے۔ اب اسے 70 لاکھ روپے سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ندی کے کٹاؤ کے لیے 50 کروڑ روپے کا فنڈ مختص کیا گیا۔
Published: undefined
ریٹائرڈ صحافیوں کو ہر ماہ 5000 روپے پنشن دی جائے گی۔ ساتھ ہی جن لوگوں کو جھوٹے مقدموں میں جیل بھیجا گیا ہے انہیں خصوصی بھتہ دیا جائے گیا۔ ساتھ ہی سیوک والنٹیر، گرین پولیس، این ڈی آر ایف اور دیگر سیکورٹی اہلکاروں کے اعزازیہ میں 2000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جبکہ حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کو ایک بار میں 21000 روپے دیے جائیں گے۔ خواتین کے لیے پنک کارڈ منصوبہ بھی شروع کیا جائے گا۔ ساتھ ہی ریاست میں ڈرگ سیکورٹی اسکواڈ شروع کیا جائے گا۔
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined