قومی خبریں

سودے بازی کرنا کانگریس کی ثقافت اور روایت نہیں: کمل ناتھ

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے کہا کہ سودے بازی کرنا کانگریس کی ثقافت اور روایت نہیں ہے۔ اگر کانگریس بھی سودے بازی کرتی تو، آج ریاست میں یہ ضمنی انتخاب نہ ہوتے۔

کمل ناتھ، تصویر ٹوئٹر
کمل ناتھ، تصویر ٹوئٹر 

دیواس: مدھیہ پردیش کانگریس صدر کمل ناتھ نے آج ریاست کی برسراقتدار بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) پر سودے بازی کرکے ایک منتخب حکومت کو گرانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سودے بازی کرنا کانگریس کی ثقافت اور نظریہ نہیں ہے۔

Published: undefined

کمل ناتھ نے ضلع کے ہاٹ پیپلیا میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ریاست کو آگے لے جانے کا کام کیا، کسانوں کے قرض معاف، بے روزگاروں کو روزگار دینے جیسے کئی کام کیے، لیکن بی جے پی نے ایک منتخب حکومت کو سودے بازی کرکے گرا دیا۔ انہوں نے کہا کہ سودے بازی کرنا کانگریس کی ثقافت اور روایت نہیں ہے۔ اگر کانگریس بھی سودے بازی کرتی تو، آج ریاست میں یہ ضمنی انتخاب نہ ہوتے۔

Published: undefined

کمل ناتھ نے کہا کہ ہم نے زراعت کے شعبے میں انقلاب لانے کا آغاز کیا، کیونکہ کسانوں کی پیدائش بھی قرض میں ہوتی ہے اور ان کی موت بھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے نہ صرف ڈیفالٹر کسانوں کا قرض معاف کیا، بلکہ کرنٹ کھاتوں والے کسانوں کا بھی قرض معاف کیا۔

Published: undefined

کمل ناتھ کہا کہ انہیں 15 مہینے میں 11 مہینے کام کرنے کا موقع ملا، جس کا وہ حساب دینے کے لئے تیار ہیں، لیکن پہلے بی جے پی کو اپنے 15 برسوں کا حساب دینا چاہیے۔ اس موقع پر اجلاس سے علاقے کے انچارج اور سابق وزریر سجن سنگھ ورما، سابق وزیر جیتو پٹواری، راجندر سنگھ بگھیل، کونال چودھری، ضلع صدر اشوک پٹیل وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined