قومی خبریں

بارہمولہ: ملی ٹنٹ حملے میں تین سیکورٹی فورسز اہلکار جاں بحق

جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس میں شدید زخمی ہونے والے تین سیکورٹی فورسز اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں۔

بارہمولہ انکاؤنٹر، تصویر بشکریہ دوردرشن نیوز
بارہمولہ انکاؤنٹر، تصویر بشکریہ دوردرشن نیوز 

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کریری میں پیر کی صبح ملی ٹنٹوں نے سیکورٹی فورسز کی ایک مشترکہ پارٹی پر حملہ کر کے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے دو اہلکاروں اور جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) کو ہلاک کر دیا۔ جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس میں شدید زخمی ہونے والے تین سیکورٹی فورسز اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں۔

Published: undefined

ترجمان نے کہا کہ 'بارہمولہ کے کریری میں ملی ٹنٹوں نے پولیس اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ناکہ پارٹی پر فائرنگ کی۔ دو سی آر پی ایف اور ایک جموں و کشمیر پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے'۔ مہلوک سی آر پی ایف اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل ڈرائیور خورشید خان اور کانسٹیبل شرما لوکش کے طور پر ہوئی ہے۔ مہلوک ایس پی او کی شناخت مظفر احمد کے بطور کی گئی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ وادی میں گزشتہ چار دنوں کے دوران سیکورٹی فورسز پر ہونے والا یہ دوسرا بڑا حملہ ہے۔ قبل ازیں 14 اگست کو سری نگر کے مضافاتی علاقے نوگام میں ہونے والے ملی ٹنٹ حملے میں جموں و کشمیر پولیس کے دو اہلکار ہلاک جبکہ تیسرا زخمی ہوگیا تھا۔ سرکاری ذرائع نے بارہمولہ کے کریری میں پیر کی صبح ہونے والے حملے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ملی ٹنٹوں نے سیکورٹی فورسز کی ایک مشترکہ پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

Published: undefined

ترجمان نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے جوابی فائرنگ کی اور طرفین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کچھ دیر تک جاری رہا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹنٹوں کی ابتدائی فائرنگ میں دو سی آر پی ایف اہلکار اور ایک ایس پی او زخمی ہوئے۔ اگرچہ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کو چاروں اطراف سے محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined