قومی خبریں

ڈاکومنٹری فلم ’رام کے نام پر‘ کی نمائش پر کلکتہ پریسیڈنسی یونیورسٹی میں پابندی عائد

آنند پٹوردھن کی ڈائریکٹ کردہ فلم ’رام کے نام پر‘ میں بابری مسجد شہادت کی منظر کشی کی گئی ہے اور اس میں دکھایا گیا ہے کہ وی ایچ پی کی رام جنم بھومی تحریک نے کس طرح ملک میں فرقہ وارانہ فسادات پیدا کیے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کلکتہ: پریڈنسی یونیورسٹی انتظامیہ کے ذریعہ 1992 میں بابری مسجد کی شہادت پر مبنی ڈکومنٹری فلم ’’رام کے نام پر“ کی نمائش پر پابندی عائد کیے جانے پر یونیورسٹی کی طلبا یونین نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ کا رویہ غیر جمہوری ہے۔

Published: 26 Aug 2019, 10:10 PM IST

آنند پٹووردھن کی ڈائریکٹ کردہ ڈاکومنٹری فلم کی نمائش کا پروگرام یونیورسٹی کے کیمپس میں واقع آڈیٹوریم میں ہونے والی تھی، لیکن اتوار کو ہی یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبا یونین کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ ”رام کے نام پر“ ڈاکومنٹری فلم کی نمائش نہیں کی جائے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ فلم کی نمائش سے متعلق اجازت کو واپس لے لیا گیا ہے۔

Published: 26 Aug 2019, 10:10 PM IST

طلباء یونین کے ترجمان سایان چکرورتی نے اس سلسلے میں کہا کہ یونیورسٹی کے سینئر عہدیداروں نے زبانی طور پر پروگرام کو رد کرنے کی اطلاع دی ہے۔تاہم یونیورسٹی انتظامیہ نے کہاکہ اگر طلبا یونین باضابطہ طور پر اجازت لیتی تو ہم ان کے حقوق تلف نہیں کرسکتے تھے۔ہم لبرل خیالات کے فروغ میں یقین رکھتے ہیں۔

Published: 26 Aug 2019, 10:10 PM IST

یونین ترجمان سایان چکرورتی نے اس کے جواب میں کہا کہ ماضی میں پہلے بھی یونیوراسٹی انتظامیہ کی باضابطہ اجازت لیے بغیر ڈاکومنٹری فلم کی نمائش اورمختلف موضوعات پربحث و مباحثہ ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ وشوہندو پریشد کی رام جنم بھومی تحریک کی وجہ سے ملک بھر میں فرقہ وارانہ فسادات ہوئے۔اس ڈاکومنٹری فلم میں اسی پر بحث کی گئی ہے۔

Published: 26 Aug 2019, 10:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 26 Aug 2019, 10:10 PM IST