قومی خبریں

بابری مسجد فیصلہ: جیت کے جشن اور ہار کے ہنگامے سے بچیں، نقوی کی صلاح

ایودھیا میں 10روزہ ’ہنر ہاٹ‘ میلہ کا افتتاح کرنے کے بعد نقوی نے صحافیوں سے کہا ’’میں کوئی مستقبل کا حال بتانے والا نہیں ہوں اور نہ ایودھیا معاملے میں آنے والے فیصلے کے بارے میں کوئی پیشین گوئی کرسکتا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

الہ آباد: مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے سنیچر کو کہا کہ ایودھیا کے بابری مسجد۔ رام مندر معاملے میں سپریم کورٹ کے آنے والے فیصلے کا سبھی طبقات کو احترام کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی جیت کے جشن اور ہار کی صورت میں کسی بھی قسم کے ہنگامے سے بچنا چاہیے۔

Published: undefined

ایودھیا میں 10 روزہ ’ہنر ہاٹ‘ میلہ کا افتتاح کرنے کے بعد نقوی نے صحافیوں سے کہا ’’میں کوئی مستقبل کا حال بتانے والا نہیں ہوں اور نہ ایودھیا معاملے میں آنے والے فیصلے کے بارے میں کوئی پیشین گوئی کرسکتا۔ یہ ضروری ہے کہ سنگین مسئلے پر جیت کاجنونی جشن اور ہار کی صورت میں ہنگامہ نہیں ہونا چاہیے۔عدالت کا جو بھی فیصلہ ہے اسے سبھی کو قبول کرلینا چاہیے۔

Published: undefined

ایودھیا میں دنیا کی سب سے اونچی رام کی مورتی کی تعمیر کے لئے اترپردیش حکومت کی جانب سے 447.46 کروڑ روپئے کی زمین خریدنے کی منظوری ملنے کے ضمن میں پوچھے گئے سوال پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے نقوی نے کہا کہ ہنر ہاٹ میں لگے میلے کا لطف لیجئے اور ذائقے دار پکوانوں کا مزہ لیجئے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے دوسرے میعاد کار کے پانچ سالوں میں دستکاروں، آرٹسٹوں کے ’سودیسی ہنر‘ کو بازار کی ضرورتوں کے حساب سے تراشنے اور اس کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے اقلیتی امور کی وزارت سبھی ریاستوں میں ’’ہنر ہب‘‘ قائم کرنے کے مشن پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ’ہنر ہاٹ‘میں ملک کے ہنرمندوں کے میلے میں بڑی تعداد میں خاتون کاریگروں سمیت ملک کے ہر کونے سے 300 سے زیادہ دست کارو دیگر ہنرمند حصہ لے رہے ہیں۔ سال 2019۔20 کے سبھی ہنر ہاٹ ’ایک ہندوستان مستحکم ہندوستان‘ کی تھیم پر منحصر ہے۔ ہنر ہاٹ دستکاروں، کاریگروں کے لئے ’’امپاورمنٹ اور امپلائمنٹ ایکسچینج‘‘ ثابت ہوا ہے۔

Published: undefined

ہنر ہاٹ وزیر اعظم نریندر مودی کے ’’میک ان انڈیا‘‘ ’’اسٹینڈپ انڈیا‘‘ ’’اسٹارٹ اپ انڈیا‘‘ کے عزائم کے تکمیل کرنے والا بن گیا ہے۔ ساتھ ہی یہ ایک ہندوستان مستحکم ہندوستان کے عزم کو بھی تقویت دیتا ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ وزارت اقلیتی امور نے ملک کے مختلف علاقوں میں تقریباً 100 ہنر ہاٹ کا انعقاد کرے گی۔ نقوی نے کہا کہ مودی حکومت کے میعاد کار کے پہلے 100 دنوں میں ہی وزارت اقلیتی امور نے ملک کے الگ الگ حصوں میں 100 ہنر ہب منظور کیے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں دہلی، گروگرا، ممبئی، بنگلورو، چنئی، کولکاتہ، لکھنؤ، احمدآباد، پٹنہ، اندور، بھوپال، چنڈی گڑھ، امرتسر، شملہ، رانچی، گواہاٹی، بھونیشور، ناگپور، حیدرآباد، اجمیر وغیرہ میں ہنر ہاٹ کا انعقاد کیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ اگلا ہنڑ ہاٹ دہلی کے پرگتی میدان میں 14 تا 27 نومبر اور ممبئی میں 20 تا 31 دسمبر منعقد کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined