قومی خبریں

بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی ایم سی ڈی انتخابات کے لیے پوری طرح تیار

چودھری زبیر احمد نے کہا کہ ہمارے ضلع میں پارٹی کارکنان کے حوصلے بلند ہیں اور پارٹی کے تئیں وفاداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر سطح پر محنت کررہے ہیں۔

تصویر بذریعہ محمد تسلیم
تصویر بذریعہ محمد تسلیم 

نئی دہلی: بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے ضلع دفتر چوہان بانگر میں پارٹی عہدیداران و کارکنان کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت ضلع صدر چودھر ی زبیر احمد اور نظامت سید ناصر جاوید نے کی۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر مدت اگروال، علی مہدی، راجیش گرگ، راجیش یادو اور ارن گرگ نے شرکت کی۔

Published: undefined

میٹنگ میں دہلی میونسپل کارپوریشن الیکشن کے پیش نظر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ساتھ ہی پارٹی کی ڈیجیٹل ممبرشپ مہم میں آنے والی دقتوں اور رکاوٹوں پر باریکی سے غور و خوض کیا گیا اور اس کے سدباب کا طریقہ بھی بتایا گیا۔ ممبرشپ ڈرائیو کے انچارج مدت اگروال نے موجود تمام کارکنان کی باتیں سنیں اور کہا کہ آپ لوگ جو دقتیں بتا رہے ہیں وہ یہاں کے نیٹورک کی دقت ہے، ایپ میں کوئی دقت نہیں ہے۔

Published: undefined

مدت اگروال نے کہا کہ یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہوں کہ دہلی کے تمام 14 اضلاع میں بابرپور کی ممبرشپ سرفہرست ہے جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ضلع کے صدر کس قدر سرگرم ہیں اور محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ یہ جو افواہ اڑائی جا رہی ہے کہ الیکشن میں ابھی بہت وقت لگے گا، یہ باتیں اس لیے کی جا رہی ہیں تاکہ آپ لوگ محنت نہ کر سکیں۔ اس لیے اپنی محنت جاری رکھیں اور جس طرح سے ابھی تک ڈور ٹو ڈور جا کر لوگوں سے ملاقات کر رہے تھے اس سلسلے کو دراز کر دیں کیونکہ الیکشن اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔ بی جے پی ایک چالباز پارٹی ہے اس لیے وہ دھوکہ پر رکھ کر تاریخ کا اعلان کروانا چاہتی ہے۔ لہذا آپ لوگ ہمت نہ ہاریں اور تیاری کرتے رہیں۔

Published: undefined

تصویر بذریعہ محمد تسلیم

اس موقع پر علی مہدی نے کہا کہ اگرچہ ہمیں کئی ریاستوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا مگر وہاں کے مسائل اور دہلی کے مسائل کا زمین و آسمان کا فرق ہے اس لئے وہاں نتیجے سے قطعی مایوس نہ ہوں اور اپنی محنت جاری رکھیں۔ ان شاء اللہ کامیابی ملے گی۔ جس طرح سے ضلع سمیلن میں عوام کی بھیڑ نظر آرہی ہے اس سے ایم سی ڈی میں موجودہ حکومت کے خلاف ناراضگی کا پتہ چلتا ہے اور دوسری طرف ریاستی حکومت کی کئی پالیسیوں سے عوام نالاں ہیں جس کی وجہ سے کانگریس کی طرف لوگوں کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

Published: undefined

چودھری زبیر احمد نے کہا کہ ہمارے ضلع میں پارٹی کارکنان کے حوصلے بلند ہیں اور پارٹی کے تئیں وفاداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر سطح پر محنت کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں کانگریس پارٹی کا گراف روز بروز بڑھتا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ضلع کے تمام امیدوار محنت کو جار ی رکھے ہوئے ہیں اور جب بھی انتخابات ہوں گے پوری طاقت کے ساتھ لڑیں گے اور کامیاب بھی ہوں گے۔ آج کی میٹنگ کا مقصد تھا کہ ممبرشپ ایپ میں جو دقت تھی وہ دور ہو اور الیکشن پر بھی تبادلہ خیال ہو جس کے لئے ہم نے دہلی کے چار انچارج کو بلایا اور پریشانی دور کرائی۔

Published: undefined

ممبر شپ ڈرائیو انچارج راجیش گرگ، راجیش یادو اور ارن گرگ وغیرہ نے بھی تقریب میں اظہار خیال کیا۔ اہم شرکا میں حاجی نصیراحمد، مقصود جمال، جمیل ملک، ریاست ساحل، ہارون ادریسی، خالد خان، ریاض الدین راجو، ضرار احمد، سلیم انصاری، وید پرکاش، مکیش پنچال، سنیل وشسٹھ، شہزاد خان، سنجے گوڑ، نفیس علی، فرقان قریشی، محمد شاہنواز، آشا رانی، نیہا بیگراج، زیب النشا، ممتاز بیگم، شمیم بانو، نور جہاں، سنجے گپتا اور مکیش گوڑ کے نام قابل ذکر ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined