قومی خبریں

بابا صاحب نے ہمیشہ محروم طبقات کے لئے آواز بلند کی: مایاوتی

بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بابا صاحب نے اپنی پوری زندگی خاص کر دلتوں، قبائلیوں، پچھڑوں اور دیگر محروم طبقات کے لوگوں کو عزت کے ساتھ اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے وقف کردی تھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی ( بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے دستور ہند کے خالق بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کو ان کی جینتی پر خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بابا صاحب نے اپنی پوری زندگی دلتوں، قبائلیوں، پچھڑوں اور دیگر محروم طبقات کے لوگوں کو عزت کے ساتھ اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے وقف کردی تھی۔

Published: undefined

مایاوتی نے منگل کو یہاں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو ان کی جیتنی پر ان کی مورتی پر گلپوشی کرنے کے بعد کہا کہ آج ملک کے خاص کر کروڑوں دلتوں، قبائلیوں، پچھڑوں اور دیگر محروم طبقات کے مسیحا و ہندوستانی آئین کولکھنے والے بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی جیتنی ہے۔ بابا صاحب کے ادھورے کاموں کو پورا کرنے کے لئے آج ہی کے دن 14 اپریل 1984 کو کانسی رام جی نے بی ایس پی کی تشکیل کی تھی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ بابا صاحب کی جینتی کے مبارک موقع پر پارٹی کی جانب سے انہیں پرخلوص خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی خاص کر یہاں دلتوں، قبائلیوں، پچھڑوں اور دیگر محروم طبقات کے لوگوں کو بھی عزت کے ساتھ اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے وقف کردی تھی۔

Published: undefined

ملک میں پھیلے کورونا وائرس و اس کے بچاؤ میں نافذ سرکاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھی اس بار پارٹی کے ساتھ۔ ساتھ ان کے دیگر تمام پیرو کار بھی بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی جینتی پر اپنے گھروں میں ہی رہ کر منا رہے ہیں۔ میں تہہ دل سے ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

Published: undefined

بی ایس پی سربراہ نے کہا کہ اس وبا کی وجہ سے پورے ملک میں خاص طور سے دلتوں، قبائلیوں، پچھڑوں و دیگر محروم طبقات و غریب لوگوں کی جو خستہ حالی دیکھنے کوملی ہے۔ اس کے تئیں مرکزی و ریاستی حکومتوں کی ابھی تک ذات پات پر مبنی ذہنیت میں پوری طرح سے تبدیلی نہیں آئی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اگر ان لوگوں نے وقار کے ساتھ اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کے لئے بابا صاحت کی بات مانی ہوتی، ساتھ ہی یہ لوگ ذات پات اور مادہ پرست پارٹیوں کے بہکاوے میں نہ آئے ہوتے تو آج ہمیں پورے ملک میں اس پھیلی وبا کے دوران ان کی ایسی خراب دردناک حالت دیکھنے کو نہ ملتی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرین میں تقریباً 90 فیصدی افراد محروم طبقات کے ہیں۔ ان کی یہ شکایتیں ہیں کہ ان کے پاس کوئی راشن کارڈ وغیرہ نہیں ہے۔ انہیں ابھی تک راشن بھی نہیں مل پایا ہے۔ حکومت کو اس کا جلد ہی کوئی نہ کوئی حل ضرور نکالنا چاہیے۔ ورنہ یہ لوگ کورونا سے کم بلکہ فاقہ کشی سے زیادہ مریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined