قومی خبریں

بابری مسجد قضیہ: ایودھیا میں سب کچھ معمول پر رہا

ایودھیا میں کل کی صبح بھی عام دنوں کی طرح معمول پر دکھی اور مقامی افراد نے تاریخی فیصلے کے حوالے سے کسی بھی قسم کی بے چینی کا یا ہڑبڑاہٹ کا مظاہرہ نہیں کیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بابری مسجد۔رام مندر متنازع اراضی ملکیت معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے دن سنیچر کو ایودھیا کے باشندوں نے نہ تو ہار کا غم ظاہر کیا اور نہ ہی جیت کا جوش دکھایا اور پورا شہر معمول کے مطابق روز مرہ کے کام کرتا نظر آیا۔

Published: undefined

سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت متنازع 2.77 ایکڑ زمین رام جنم بھومی نیاس کو دی جائے گی اور ایودھیا میں پانچ ایکڑ زمین مسجد کی تعمیر کے لئے حکومت فراہم کرے گی۔ اس فیصلے کو لے کر گذشتہ کچھ دونوں سے سارے ملک کو بے صبری سے انتظارتھا۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے افواہوں کی روک تھام اور شر پسند عناصر پر نکیل کسنے کے پورے انتظام کئے تھے۔احتیاط کے طور پر لوگوں نے جمعہ کی شام کھانے پینے کی اشیاء خرید لی تھیں۔

Published: undefined

دوسری جانب ایودھیا میں کل صبح بھی عام دنوں کی طرح معمول پر دکھی۔ مقامی افراد نے تاریخی فیصلے کے حوالے سے کسی بھی قسم کے بے چینی کا یا ہڑبڑاہٹ کا مظاہرہ نہیں کیا۔ کئی لوگوں کو دیر صبح تک پتہ بھی نہیں تھا کہ آج فیصلہ آنے والا ہے۔ بازاروں میں رونق عام دنوں کی طرح ہی تھی۔بدھ کو چودھ کوسی پری کریما ختم ہونے کے بعد جمعہ کو عقیدت مندوں نے پنچ کوسی پری کرما بھی پوری کی۔ پوجا پاٹ کی کی دوکانوں کے ساتھ دیگر اشیاء خوردنی کی دوکانیں معمول کے مطابق کھلی تھیں۔صبح دس بجے سےپہلے تک شہر میں بھیڑ رہی حالانکہ احتیاط کے طور پر ضلع انتظامیہ نے باہر سے آنے والے چار پہیہ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined