قومی خبریں

ایل پی جی اسٹاک کر نے اور اسکول بلڈنگ خالی کرنے کے احکام سے کشمیری عوام میں دہشت

ہندستان اور چین کی سرحد پرجاری تنازعہ کےبیچ کشمیرانتظامیہ نےجو ایل پی جی اسٹاک کرنے اور اسکول بلڈنگ خالی کرانے کا حکم جاری کیاہے اس نےعوام میں دہشت پیدا کر دی ہے

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

لداخ کی وادی گلوان میں 20 فوجی جوانوں کی شہادت کے بعد سے ہند چین تعلقات میں مستقل تناؤ بڑھ رہاہے۔ اے بی پی نیوزپورٹل کے ذریعہ شائع ایک رپورٹ کےمطابق جمو ں وکشمیر کےخوراک ورسد اور صارفین معاملوں کے محکمہ نےایک حکم جاری کیا ہے جس میں کہاگیاہے کہ ایل پی جی سلینڈر کے اسٹاک کویقینی بنائیں کیونکہ آنے والے دنوں میں ہائی وے بند ہونے کی وجہ سے سلینڈرلانے میں مسائل کھڑے ہوسکتے ہیں۔حکم میں کہا گیا ہے کہ پہاڑوں کے کھسکنے کی وجہ سے قومی شاہرہ بندہو سکتی ہے اور سپلائی متاثر ہوسکتی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے نیوز پورٹل کے مطابق تیل کمپنیوں کے پاس مناسب اسٹاک ہے جو پندرہ روز سے ایک ماہ تک چل سکتا ہے اور قومی شاہرہ پر حالت ایسی بری نہیں ہےکہ اتنے لمبےوقفہ تک بند کرنے کی ضرورت پڑے۔

Published: undefined

ادھر دوسے حکم کے مطابق گندربل میں سلامتی دستوں کے لئے اسکول بلڈنگوں کو خالی کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔نیوزپورٹل کے مطابق کشمیر میں گندر بل ضلع لداخ کے کارگل سے سٹا ہوا ہے ۔اس معاملہ پر سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے ٹویٹ کر کے لکھا ہے کہ یہ احکامات کشمیر میں دہشت پیدا کررہے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے اسکول بلڈنگوں کو خالی کرانے کے حکم میں کہاگیا ہے کہ امرناتھ یاترا 2020 کی وجہ سےان اسکول بلڈنگوں کو سلامتی دستوں کے لئے خالی کرایا جا رہا ہے ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined