قومی خبریں

’کانوڑیوں کے راستہ پر جانے سے پرہیز کریں، بلاضرورت باہر نہ نکلیں‘، دارالعلوم دیوبند نے طلبا کے لیے جاری کی ایڈوائزری

تحریری حکم میں ہاسٹل انچارج مولانا اشرف عباس نے کہا کہ یہ ایڈوائزری طلبا کی سیکورٹی یقینی بنانے اور سالانہ کانوڑ یاترا کے دوران ڈسپلن بنائے رکھنے کے مقصد سے جاری کی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دارالعلوم دیوبند میں موجود طلبا</p></div>

دارالعلوم دیوبند میں موجود طلبا

 

تصویر: عارف عثمانی

اس وقت ہندوستان میں ’کانوڑ یاترا‘ زوروں پر ہے۔ کانوڑ یاترا کے دوران کئی مقامات سے تصادم کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔ کہیں کانوڑیوں نے پولیس کی پٹائی کی ہے، تو کہیں اسٹوڈنٹس کی گاڑی پر کانوڑیوں نے حملہ کیا ہے۔ کانوڑ یاترا کی وجہ سے کئی مقامات پر ٹریفک جام کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس سے کئی بار تصادم والے حالات پیدا ہو جاتے ہیں۔ اس درمیان سہارنپور واقع مشہور تعلیمی ادارہ دارالعلوم دیوبند نے اپنے طلبا کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم پیش رفت کی ہے۔

دارالعلوم دیوبند نے چل رہی کانوڑ یاترا کے پیش نظر اپنے طلبا کے لیے خصوصی ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ادارہ طلبا سے کہا ہے کہ وہ احتیاطاً کانوڑ یاترا والے راستوں اور بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں بلاضرورت جانے سے پرہیز کریں۔ بدھ کی شام جاری تحریری حکم میں ہاسٹل انچارج مولانا اشرف عباس نے کہا کہ یہ ایڈوائزری طلبا کی سیکورٹی یقینی بنانے اور سالانہ کانوڑ یاترا کے دوران ڈسپلن بنانے رکھنے کے مقصد سے جاری کی گئی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔