
گجرات کے مندرا بندرگاہ کے قریب ہندوستانی ساحلی فوج اور گجرات اے ٹی ایس نے ایک بڑے مشترکہ آپریشن کو انجام دیا۔ نشیلی اشیا کی اسمگلنگ کا پردہ فاش کرتے ہوئے اس آپریشن کے دوران تقریباً 1150 کروڑ روپے قیمت کی 115 کلوگرام کوکین ضبط کی گئی ہے۔ افسران نے بدھ کے روز بتایا کہ یہ کارروائی سمندری راستے سے ہو رہی ڈرگز اسمگلنگ کے خلاف بڑی کامیابی تصور کیا جا رہا ہے۔
افسران کے مطابق یہ آپریشن 25 اور 26 مئی کی درمیانی شب کو چلا گیا۔ گجرات اے ٹی ایس کو سمندری راستہ سے نشیلی اشیا کی اسمگلنگ سے متعلق خفیہ جانکاری ملی تھی، جس کی بنیاد پر ہندوستانی ساحلی فوج کے ساتھ مل کر کارروائی کا منصوبہ بنایا گیا۔ جانکاری کے مطابق اے ٹی ایس اہلکاروں کو لے کر ہندوستانی ساحلی فوج کی انٹرسیپٹر کشتیوں نے مندرا اینکرج علاقہ میں وسیع تلاشی مہم شروع کی۔ اسی دوران مندرا پورٹ سے تقریباً 5 ناٹیکل میل دور کھڑے ایک کنٹینر جہاز ایم وی یوروپ پر مشتبہ سرگرمیاں دیکھی گئیں۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined