قومی خبریں

جونپور: وقف کی زمین پر زمین مافیاوں کے ذریعہ قبضے کی کوشش

متولی محمد نسیم نے نے فورا اس کی اطلاع 112 سے پولیس کو دی اور شہر کوتوالی متھلیش مشرا کو بھی اس کی اطلاع دے کر کام روکوا دیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

وقف ترمیمی بل پارلیمنٹ سے پاس ہونے کے بعد قانونی شکل اختیار کرچکا ہے۔ ایسے میں ضلع جونپور میں زمین مافیاؤں کی مستعدی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔تا زہ معاملہ نگر کوتوالی تھانہ علاقے کے ہمام دروازہ واقع وقف بکوانی بی بی 301اے آراضی نمبر 17 کی زمین پر اتوار کی علی الصبح 4بجے قبضہ کرنے کی کوشش ایک بار پھر کی گئی۔ متولی محمد نسیم نے نے فورا اس کی اطلاع 112 سے پولیس کو دی اور شہر کوتوالی متھلیش مشرا کو بھی اس کی اطلاع دے کر کام روکوا دیا۔

Published: undefined

مصدقہ ذرائع کے مطابق اس سے قبل 29 دسمبر 2023 کو بھی سخت ٹھنڈ میں صبح بڑی تعداد میں موجود زمین مافیاؤں نے اس زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش جدید مشین کے ذریعہ باونڈری کرا کر کی تھی۔ تب بھی اس وقت کے ڈی ایم انج کمار جھا کی ہدایت پر سٹی مجسٹریٹ نے اس کام کو رکواتے ہوئے جانچ کا حکم دیا تھا۔

Published: undefined

شہر کوتوالی متھلیش کمار مشرا نے دونوں فریقین کے بلا کر کام نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔ لیکن وقف ترمیمی بل جیسے ہی قانون کی شکل اختیار کیا مافیاؤں کی بے چینی بڑھ گئی اور سازش کے تحت ان لوگوں نے اتوار کی صبح ہزاروں کی تعداد میں ٹرکٹر پر اینٹوں کو منگا کر علی الصبح 4بجے سے زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined