قومی خبریں

دیو بند میں مدرسہ کے تین طالب علم حراست میں

اے ٹی ایس نے جن تین طالب علموں کو اپنی حراست میں لیا ہے ان میں ایک طالب علم تلنگانہ، ایک بنگلہ دیشی اور برما کا بتایا جاتا ہے۔ اے ٹی ایس ٹیم تینوں سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس
فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس 

اترپردیش میں سہارنپور کے دیو بند میں پولیس کے انسداد دہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس) نے مدرسہ کے تین مشتبہ طالب علموں کو حراست میں لیا ہے۔

Published: undefined

اے ٹی ایس کے ذرائع کے مطابق ذیشان عرف نجمی کی ملکیت والے ہوسٹل پر سنیچر کی دوپہر سادی وردی میں اے ٹی ایس کی ایک ٹیم نے چھاپہ مارا۔ دیوبند کوتوالی کی خانقاہ چوکی کی پولیس بھی اس دوران موجود رہی۔ معلومات کے مطابق اے ٹی ایس نے جن تین طالب علموں کو اپنی حراست میں لیا ہے ان میں ایک طالب علم تلنگانہ، ایک بنگلہ دیشی اور برما کا بتایا جاتا ہے۔ اے ٹی ایس ٹیم تینوں سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔

Published: undefined

ہوسٹل مالک ذیشان نجمی نے بتایا کہ یہ تینوں طالب علم اس کے ہوسٹل میں کمرہ کرایہ پر لیکر رہ رہے تھے۔ ان کے پاس شناختی کارڈ وغیرہ ہیں۔ اسے نہیں معلوم یہ طالب علم کیا کرتے ہیں۔

Published: undefined

حراست میں لئے گئے طلبا سے پوچھ گچھ کے بعد حقیقت کا پتہ چل سکے گا۔ بہرحال دیو بند میں ان کی گرفتاری سے سنسنی پھیلی ہوئی ہے۔ پولیس اور اے ٹی ایس کے حکام ابھی کچھ بھی نہیں کہہ پارہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined