قومی خبریں

اتر پردیش: اسمبلی کا اجلاس شروع، سماجوادی اور کانگریس کا مہنگائی اور نظم و نسق کی ابتر حالت کے خلاف احتجاج

کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو، قائد حزب اختلاف ارادھنا مونا مشرا اور ایم ایل سی دیپک سنگھ نے احتجاجی مارچ بھی نکالا۔

یوپی اسمبلی کا اجلاس شروع / آئی اے این ایس
یوپی اسمبلی کا اجلاس شروع / آئی اے این ایس 

لکھنؤ: یوپی اسمبلی کا سرمائی اجلاس بدھ کے روز سے شروع ہو گیا۔ تین دن تک جاری رہنے والے اس اجلاس سے قبل سماجوادی پارٹی اور کانگریس کے ارکان نے مہنگائی، نظم و نسق اور اساتذہ بھرتی کے معاملے پر ایوان کے باہر اپنا احتجاج درج کرایا۔ ایوان کے پہلے دن سماجوادی پارٹی کے ارکان نے ایوان کے باہر مہنگائی، گنا قیمتوں کی ادائیگی اور اساتذہ بھرتی کے معاملہ پر مظاہرہ کیا۔ اس دوران تمام ارکان اسمبلی لال ٹوپی کے ساتھ ہر ایشو کے تعلق سے تختی لے کر کھڑے ہوئے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے چودھری چرن سنگھ کے مجسمہ کے سامنے بیٹھ کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

Published: undefined

کانگریس کے ارکان نے مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کے بیٹے سے وابستہ معاملہ کے حوالہ سے گاندھی کے مجسمہ پر بیٹھ کر احتجاج کیا۔ اس دوران کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو، قائد حزب اختلاف ارادھنا مونا مشرا اور ایم ایل سی دیپک سنگھ نے احتجاجی مارچ بھی نکالا۔

Published: undefined

یہ موجودہ سترہویں اسمبلی کا آخری اور اس سال کا چوتھا سرمائی اجلاس ہے۔ اجلاس کے پہلے دن بدھ کے روز اسمبلی کی کارروائی سے قبل ایوان کے سابق اسپیکر سکھدیو راجبھر اور ملک کے پہلے چیف آف ڈفینس اسٹاف جنرل بپن راوت اور 11 دیگر افسران و اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ وہیں 16 دسمبر کو موجودہ مالی سال کا دوسرا ضمنی بجٹ، آئندہ مالی سال کا عبوری بجٹ اور 2022-23 کے ابتدائی چار مہینوں کے لئے ووٹ آن اکاؤنٹ پیش کیا جائے گا۔

Published: undefined

تین دن کے اس مختصر اجلاس کے دوران ضروری امور پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ایوان میں کچھ اہم اعلانات بھی کر سکتے ہیں۔ اسمبلی اسپیکر ہردے نارائن دیکشت نے بتایا کہ 16 دسمبر کو گرانٹس کے لیے دوسرے ضمنی مطالبات اور مالی سال 2022-23 کا بجٹ (عبوری) اور اس کے ایک حصے کے لیے ووٹ آن اکاؤنٹ ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ سی اے جی کی رپورٹ بھی پیش کی جا سکتی ہے۔ ضمنی بجٹ 17 دسمبر کو منظور کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined