قومی خبریں

اسمبلی انتخابات: پسماندہ طبقات کو اپنی جانب مائل کرنے کے لئے سماجوادی پارٹی کی نئی حکمت عملی

راج پال کشیپ اسمبلی حلقہ وار کارکن سمیلن کر رہے ہیں، ساتھ ہی وہ انتہائی پسماندہ سماج کے کارکنان کے گھر بھی جا رہے ہیں۔ مہم کے ذریعہ ذات کے اعتبار سے متعلقہ اسمبلی حلقے کی نبض بھی ٹٹول رہے ہیں۔

سماجوادی پارٹی، تصویر آئی اے این ایس
سماجوادی پارٹی، تصویر آئی اے این ایس 

لکھنؤ:: سماجوادی پارٹی (ایس پی) نے پسماندہ اور انتہائی پسماندہ ذاتیوں کو اپنی جانب مائل کرنے کے لئے نئی حکمت عملی بنائی ہے۔ اس کے تحت ریاست کو چار حصوں میں تقسیم کرکے مہم شروع کی گئی ہے۔ اس کی کمان پسماندہ سماج مورچہ کے ریاستی صدر و قانون ساز اسمبلی کے رکن راج پال کشیپ نے سنبھالی ہے۔

Published: undefined

راج پال کشیپ اسمبلی حلقہ وار کارکن سمیلن کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی وہ انتہائی پسماندہ سماج کے کارکنان کے گھر بھی جا رہے ہیں۔ مہم کے ذریعہ ذات کے اعتبار سے گول بندی کے ساتھ متعلقہ اسمبلی حلقے کی نبض بھی ٹٹول رہے ہیں۔ اس کی شروعات پورانچل سے کی ہے۔

Published: undefined

ایس پی پسماندہ طبقات کو اپنا بنیادی ووٹ بینک مانتی ہے۔ لیکن اپوزیشن پارٹیاں مسلم یادو کو چھوڑ دیگر برادریوں میں کسی نہ کسی طور سے سیندھ ماری میں کامیاب ہوجاتی ہیں۔ اسمبلی و لوک سبھا انتخابات میں ہار کے بعد ہوئے جائزہ میں یہ بات سامنے آئی کہ انتہائی پسماندہ طبقات کا ووٹ بینک پارٹی کے حصے میں نہیں آیا تھا ایسے میں انتخابی موسم شروع ہونے سے پہلے ہی اس بار ان برادریوں کی گول بندی شروع ہوگئی ہے۔

Published: undefined

ایس پی نے پسماندہ اور انتہائی پسماندہ طبقات کو لام بند کر نے کے لئے مہم شروع کی ہے۔ اس میں اسمبلی حلقوں کے اعتبار سے انتہائی پسماندہ طبقات پر خصوصی توجہ دی جاری ہے۔ اسی بنیاد پر تنظیم میں بھی شراکت داری کو بڑھایا جا رہا ہے۔ راج پال کشیپ سلطانپور،جونپور، غازی پور، چندولی میں اسمبلی کے اعتبار سے سمیلن کرچکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined