
راہل اور پرینکا گاندھی / تصویر آئی اے این ایس
جن 5 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطہ میں اسمبلی انتخابات کی سرگرمیاں چل رہی ہیں، ان میں کیرلم اور آسام بھی شامل ہیں۔ ان دونوں ریاستوں میں آئندہ 9 اپریل کو ایک ہی مرحلہ میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ کانگریس کے سرکردہ لیڈران کیرلم اور آسام دونوں ریاستوں میں انتہائی سرگرمی کے ساتھ انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ آج کانگریس کے 2 اہم لیڈران راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی بالترتیب آسام اور کیرلم میں پارٹی امیدواروں کے حق میں انتخابی تشہیر کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔
کانگریس کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق راہل گاندھی 2 اپریل کو کاربی آنگلونگ واقع سریہجن اسپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ اور جورہاٹ واقع کسوجن ٹی ای کمیونٹی فٹبال فیلڈ میں جلسۂ عام سے خطاب کریں گے۔ سریہجن اسپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ میں راہل گاندھی کا خطاب 11.30 بجے ہوگا، جبکہ جورہاٹ میں وہ دوپہر 1.45 بجے لوگوں کی بھیڑ سے مخاطب ہوں گے۔ اس دوران وہ کانگریس امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل تو کریں گے ہی، ریاست کی ہیمنت بسوا سرما حکومت اور مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بھی بنائیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined