قومی خبریں

بلرام پور میں ایس پی لیڈر کا قتل، علاقے میں غم و غصہ اور کشیدگی

پولیس ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ فیروز جروا چوراہے سے گھر واپس آرہا تھا کہ راستے میں گھات لگا کر نامعلوم بدمعاشوں نے اس کی گردن اور ماتھے پر تیز دھار ہتھیار سے وار کرکے زخمی کر دیا۔

ایس پی لیڈر
ایس پی لیڈر 

بلرام پور: اتر پردیش کے ضلع بلرام پور میں کل دیر رات سماج وادی پارٹی (ایس پی) لیڈر فیروز پپو کے قتل کے بعد علاقے میں غصہ اور کشیدگی پھیل گئی ہے، موصولہ اطلاع کے مطابق بلرام پور میں تلسی پور پنچایت کے سابق چیئرمین فیروز پپو کا منگل کی دیر رات نامعلوم حملہ آوروں نے تیز دھار ہتھیار سے قتل کر دیا۔ فیروز تلسی پور نگر پنچایت صدر کہکشاں کے شوہر ہیں۔

Published: undefined

پولیس ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ فیروز جروا چوراہے سے گھر واپس آرہا تھا کہ راستے میں گھات لگا کر نامعلوم بدمعاشوں نے اس کی گردن اور ماتھے پر تیز دھار ہتھیار سے وار کرکے زخمی کر دیا۔ انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے فیروز کو مردہ قرار دے دیا۔ ان کے قتل کی خبر علاقے میں پھیلتے ہی حامیوں نے احتجاج شروع کر دیا۔

Published: undefined

حملہ آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ان کے حامیوں کو یقین دہانی کراتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہیمنت کٹیال نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ فی الحال علاقے میں بڑھتے ہوئے غصے اور کشیدگی کو دیکھتے ہوئے پورے علاقے میں اضافی پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے بنائی گئی ٹیمیں تفتیش میں مصروف ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined