
آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما (ویڈیو گریب)
ہیمنت بسوا سرما نے منگل (12 مئی) کو دوسری بار آسام کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ آسام کے گورنر لکشمن پرساد آچاریہ نے ویٹرنری فیلڈ کھاناپارہ میں صبح 11.40 بجے ہیمنت بسوا سرما اور 4 وزراء کو حلف دلایا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ سمیت بی جے پی کی حکومت والی تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور مرکزی وزراء موجود رہے۔ اس کے ساتھ ہی ہیمنت بسوا سرما آسام کے پہلے غیر کانگریسی لیڈر بن گئے ہیں جو مسلسل دوسری بار وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھال رہے ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ آسام میں یہ این ڈی حکومت کی تیسری مدت کار ہے۔ اس سے قبل 2016 میں بی جے پی کی قیادت میں پہلی بار سربانند سونووال وزیر اعلیٰ بنے تھے، جبکہ 2021 میں ہیمنت بسوا سرما نے ریاست کی کمان سنبھالی تھی۔ آج ہیمنت بسوا سرما کے ساتھ ساتھ سابق مرکزی وزیر رامیشور تیلی، آسام گن پریشد (اے جی پی) کے صدر اتُل بورا، بوڈولینڈ پیپلز فرنٹ (بی او پی ایف) کے لیڈر چرن بورو اور بی جے پی لیڈر اجنتا نیوگ نے بطور وزیر حلف لیا۔
Published: undefined
ہیمنت بسوا سرما 2015 میں کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔ اس وقت آسام میں کانگریس کا دبدبہ تھا اور بی جے پی کے پاس 5 اراکین اسمبلی تھے۔ 2016 میں بی جے پی نے انہیں نارتھ ایسٹ ڈیموکریٹک الائنس (این ای ڈی اے) کا کنویز بنایا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے شمال مشرق کی علاقائی پارٹیوں کو بی جے پی کے ساتھ جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے آسام اسمبلی انتخاب میں بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے نے مجموعی طور پر 102 سیٹوں پر جیت حاصل کر کے واضح اکثریت حاصل کر لی۔ ان میں سے بی جے پی نے 82 سیٹیں حاصل کیں، جبکہ اس کی اتحادی جماعتوں آسام گن پریشد (اے جی پی) اور بوڈولینڈ پیپلز فرنٹ (بی او پی ایف) نے 10-10 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔ اس طرح این ڈی اے نے ریاست میں مستحکم پوزیشن برقرار رکھتے ہوئے مسلسل تیسری بار اقتدار میں واپسی کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined