قومی خبریں

گوہاٹی میڈیکل کالج میں ایک ڈاکٹر کورونا پازیٹو، میڈیکل کالج فوری طور پر بند

گوہاٹی میڈیکل کالج میں ایک ڈاکٹر کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو برآمد ہوئی ہے۔ اس تصدیق کے بعد میڈیکل کالج میں ایک ہنگامہ برپا ہو گیا اور فوری طور پر میڈیکل کالج کو نئے مریضوں کے لیے بند کر دیا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے معاملے لگاتار بڑھ رہے ہیں اور طبی اہلکاروں کے بھی کورونا پازیٹو آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ معاملہ آسام سے سامنے آیا ہے جہاں گواہاٹی میڈیکل کالج کے ایک ڈاکٹر میں کورونا انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔ آسام حکومت نے اس خبر کو ملنے کے بعد گواہاٹی میڈیکل کالج کو نئے مریضوں کے لیے بند کر دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گوہاٹی میڈیکل کالج میں پی جی اسٹوڈنٹ ایک ڈاکٹر کا جب کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تو رپورٹ پازیٹو برآمد ہوئی ہے۔ اس کے بعد میڈیکل کالج میں ایک ہنگامہ برپا ہو گیا اور فوری طور پر میڈیکل کالج کو نئے مریضوں کے لیے بند کر دیا گیا۔

Published: 08 May 2020, 5:11 PM IST

آسام کے وزیر صحت ڈاکٹر ہیمنت بسوا شرما نے میڈیا ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے گواہاٹی میڈیکل کالج کو نئے مریضوں کے لیے آئندہ کچھ دنوں تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایسا اس میڈیکل کالج میں ایک پی جی اسٹوڈنٹ کے کورونا پازیٹو ملنے کے بعد کیا گیا۔ ساتھ ہی انھوں نے بتایا کہ اس ڈاکٹر کے رابطے میں آنے والے لوگوں کی اسکریننگ کرائی جا رہی ہے تاکہ وائرس انفیکشن کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔ گوہاٹی میڈیکل کالج کو سینیٹائز کرنے کا فیصلہ بھی کیا جا چکا ہے۔

Published: 08 May 2020, 5:11 PM IST

وزیر صحت نے کہا کہ نئے مریضوں کے لیے میڈیکل کالج کو بند کرنے کے ساتھ ہی پہلے سے داخل مریضوں کے لیے کچھ خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔ میڈیکل کالج بند کرنے کا فیصلہ سب کے مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں گوہاٹی میڈیکل کالج میں موجود طبی اہلکاروں اور ملازمین کے سیمپل اکٹھا کیے جا رہے ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ مزید کوئی کورونا کی زد میں ہے یا نہیں۔

Published: 08 May 2020, 5:11 PM IST

واضح رہے کہ آسام میں بھی کورونا کے معاملے لگاتار بڑھ رہے ہیں۔ جمعرات کے روز آسام میں کورونا کے 8 نئے مریض سامنے آئے تھے۔ اس میں گواہاٹی کے 4 اور کاچھر ضلع کے 4 مریض تھے۔ نئے مریضوں کے سامنے آنے کے بعد ریاست میں کل مصدقہ کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 53 ہو گئی ہے۔ ان میں سے ایک مریض کی موت واقع ہو چکی ہے۔

Published: 08 May 2020, 5:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 08 May 2020, 5:11 PM IST