
آج آسام اسمبلی انتخاب کے لیے ہونے والی زبردست ووٹنگ پر ریاستی کانگریس صدر گورو گگوئی نے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ گورو گوگوئی نے کہا کہ ریاست کے لوگوں نے تبدیلی کے لیے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالے ہیں۔ لوگوں نے’نئے بور-آسام‘ (نئے اور گریٹر آسام) اور نئی قیادت کی امید میں ووٹنگ کی۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’اب الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کی سیکورٹی یقینی بنائے اور 4 مئی کو ووٹوں کی درست گنتی کرائے۔‘‘
Published: undefined
گورو گگوئی نے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی، رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی اور ریاست کے انچارج انتخابی مبصرین کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اتحادی پارٹیوں، یعنی رائیزور دل کے صدر اکھل گگوئی، آسام جاتیہ پریشد کے سربراہ لورنجیوتی گگوئی، سی پی آئی ریاستی سکریٹری سوپرکاش تعلقدار، سی پی آئی (ایم) کے ریاستی سکریٹری وویک داس اور اے پی ایچ ایل سی کے صدر جان انگتی کاتھر کا بھی اظہارِ تشکر کیا۔
Published: undefined
دوسری جانب آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے کہا کہ اسمبلی انتخاب میں زبردست ووٹنگ عام بات نہیں بلکہ تاریخی ہے۔ شرما نے کہا کہ اس انتخاب کا نتیجہ ہمارے لوگوں کے چہروں پر امید، فخر اور خوشی کی صورت میں پہلے ہی نظر آ رہا ہے۔ آج پہلی بار ہمارے لوگ غیر معمولی تعداد میں ووٹ ڈالنے کے لیے نکلے، کندھے سے کندھا ملا کر آگے بڑھے اور اپنے مخالفین کے برابر بلکہ ان سے آگے بھی نکل گئے۔ کئی پولنگ مراکز پر شرکت 95 فیصد سے زیادہ رہی۔ یہ معمولی بات نہیں، یہ تاریخی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined