
آسام میں اسمبلی انتخاب کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ کانگریس نے اپنے امیدواروں کی تیسری فہرست بھی جاری کر دی ہے، جس میں 22 نام شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی اب تک مجموعی طور پر 87 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر چکی ہے۔ کانگریس نے پہلی لسٹ میں 42 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا، جبکہ دوسری لسٹ میں 23 امیدواروں کے نام شامل تھے۔ اب تیسری لسٹ میں 22 امیدواروں کے ناموں کا اعلان ہوا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ آسام میں گزشتہ 10 سالوں سے این ڈی اے کی حکومت ہے۔ موجودہ اسمبلی کی مدت کار 20 مئی 2026 تک ہے۔ پچھلی بار، یعنی 2021 کے اسمبلی انتخاب میں آسام میں 3 مراحل میں انتخاب ہوئے تھے۔ اس بار آسام کی سبھی 126 سیٹوں پر ایک ہی مرحلہ میں ووٹنگ ہے۔ یہاں ووٹنگ کے لیے 19 اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ 4 مئی کو نتائج برآمد ہوں گے اور پھر حکومت سازی کی سرگرمیاں شروع ہو جائیں گی۔ ریاست میں اکثریت کے لیے 64 سیٹوں کی ضرورت ہے، جسے حاصل کرنے کے لیے سبھی سیاسی پارٹیاں خوب زور آزمائی کر رہی ہیں۔
Published: undefined
بتایا جا رہا ہے کہ آسام میں اس مرتبی انتخاب انتہائی دلچسپ ہونے والا ہے۔ این ڈی اے (بی جے پی، اے جی پی، یو پی پی ایل) کو پچھلی بار 75 سیٹیں حاصل ہوئی تھیں، جبکہ کانگریس اتحاد کے حصے میں 50 سیٹیں حاصل ہوئی تھیں۔ اس بار کانگریس نے اکثریت حاسل کرنے کے لیے اپنا پورا زور لگا دیا ہے۔ یہ انتخاب طے کرے گا کہ ہیمنت بسوا سرما کا ’ہندوتوا‘ ماڈل فاتح ہوگا، یا پھر گورو گگوئی کی ’سماجی انصاف اور وراثت‘ پر مبنی سیاست ااسام میں کچھ نیا کر کے دکھائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined