قومی خبریں

ایشین گیمز 2026: اختتامی تقریب میں 3 تمغے جیتنے والی شوٹر نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار

ایشین گیمز 2026 میں ہندوستان 85 میڈل کے ساتھ میڈل ٹیبل میں چوتھے مقام پر رہا۔ پہلے مقام پر چین (341 میڈل)، دوسرے مقام پر جاپان (269 میڈل) اور 150 میڈل جیت کر جنوبی کوریا تیسرے نمبر پر رہا۔

<div class="paragraphs"><p>نیرو ڈھانڈا،&nbsp;<a href="https://x.com/airnewsalerts">@airnewsalerts</a></p></div>

نیرو ڈھانڈا، @airnewsalerts

 

ایشین گیمز2026  کا آج 4 اکتوبر کو اختتام ہو رہا ہے۔ 16 دنوں تک جاری رہنے والے اس بڑے مقابلے میں ہندوستان نے مجموعی طور پر 21 گولڈ سمیت 85 میڈل جیتے۔ ہندوستان نے سب سے زیادہ 24 میڈل ایتھلیٹکس میں جیتے، جبکہ سب سے زیادہ 5 گولڈ آرچری میں حاصل کیے۔ یہ ایشین گیمز کی تاریخ میں ہندوستان کی دوسری بہترین کارکردگی رہی۔ اسی لیے ہندوستان نے اچھی یادوں کے ساتھ ایشین گیمز کو الوداع کہا ہے۔ آج اختتامی تقریب ہے، جس میں ہندوستان کی پرچم بردار نیرو ڈھانڈا ہوں گی۔ نیرو ڈھانڈا نے شوٹنگ میں ہندوستان کے لیے 2 گولڈ سمیت 3 میڈل جیتے تھے۔

ملک کی کارکردگی پر نظر ڈالیں تو ہندوستان 85 میڈل کے ساتھ میڈل ٹیبل میں چوتھے مقام پر رہا۔ پہلے مقام پر چین (341 میڈل)، دوسرے مقام پر جاپان (269 میڈل) اور 150 میڈل جیتنے والا جنوبی کوریا تیسرے نمبر پر رہا۔ اختتامی تقریب ہندوستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگی۔ یہ تقریب جاپان کے ناگویا سٹی مِیزوہو پارک ایتھلیٹک اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔ ایشیئن گیمز میں نیرو ڈھانڈا ان کھلاڑیوں میں شامل رہیں، جنہوں نے ہندوستان کے لیے 3 میڈل جیتے۔ نیرو نے خواتین کے ٹریپ شوٹنگ سنگلز اور مکسڈ ٹریپ شوٹنگ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے خواتین کے ٹریپ ٹیم ایونٹ میں سلور میڈل بھی جیتا۔ اس تاریخی کارکردگی کے لیے نیرو ڈھانڈا ایشیئن گیمز2026 کی اختتامی تقریب میں ہندوستان کی پرچم بردار ہوں گی۔

ایشین گیمز2026 کی اختتامی تقریب ہندوستانی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے شروع ہوگی۔ ٹی وی پر سونی اسپورٹس نیٹ ورک کے چینل پر اختتامی تقریب براہ راست دیکھی جا سکتی ہے۔ موبائل صارفین سونی لو ایپ پر اختتامی تقریب کی براہ راست نشریات دیکھ سکتے ہیں۔ ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کے لیے کئی کھلاڑیوں نے 2 سے زیادہ میڈل جیتے۔ نیرو ڈھانڈا بھی ان میں شامل رہیں۔ ان کے علاوہ رودرانکش پاٹل نے بھی شوٹنگ میں میڈل جیتنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔17 سالہ کم کم موہود نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جو تیر اندازی میں 2 گولڈ سمیت 3 میڈل جیت کر لائی ہیں۔ وہیں ایتھلیٹکس میں وتیا رام راج اور گلویر سنگھ نے بھی تین تین میڈل جیتے ہیں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔