قومی خبریں

آشوتوش کا استعفی منظور کرنے سے کیجریوال کا انکار

آشوتوش صحافت کے میدان کو چھوڑ کر عام آدمی پارتی سے منسلک ہوئے تھے، انہوں نے گزشتہ عام انتخابات میں چناؤ بھی لڑا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

عام آدمی پارٹی کا ایک اور بڑا چہرہ اور رہنما آشوتوش نے پارٹی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ لیا ہے۔ انہوں نے خود اس امر کا اعلان کیا ہے۔ حالانکہ ابھی تک پارٹی نے ان کے استعفی کو قبول نہیں کیا ہے۔

صحافی سے رہنما بنے آشوتوش نے منگل کے روز ٹوئٹ کر کے یہ اعلان کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ہر سفر کا اختتام ہوتا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے ساتھ میرا شاندار اور انقلابی سفر آج ختم ہوا۔ میں نے پارٹی سے استعفی دے دیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ یہ فیصلہ انہوں نے نجی وجوہات سے لیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’جن لوگوں نے میری حمایت کی ان سبھی کا شکریہ۔‘‘ آشوتوش نے میڈیا سے کہا کہ وہ اس فیصلہ پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔

Published: 15 Aug 2018, 11:18 AM IST

آشوتوش کے پارٹی چھوڑ نے کا اعلان کرنے کے بعد کمار وشواس نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’آزادی مبارک‘۔

Published: 15 Aug 2018, 11:18 AM IST

واضح رہے کہ آشوتوش 2014 میں عام آدمی پارٹی سے جڑے تھے۔ انہوں نے 2014 میں ہی دہلی کے چاندنی چوک حلقہ انتخاب سے چناؤ بھی لڑا تھا، جس میں انہیں بری ہار کا سامنا کرنا پرا تھا۔ علاوہ ازیں حال ہی میں راجیہ سبھا سیٹ کو لے کر ان کے پارٹی سے اختلافات منظر عام پر آئے تھے۔ ایسی چہ میگوئیاں تھیں کہ عام آدمی پارٹی آشوتوش کو راجیہ سبھا بھیج سکتی ہے لیکن یہ ہو نہیں پایا تھا۔

Published: 15 Aug 2018, 11:18 AM IST

آپ کا استعفی کیسے قبول کر سکتے ہیں: کیجریوال

عام آدمی پارٹی کے نیشنل کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اشوتوش کا استعفی منظور کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ آشوتوش نے ٹوئٹ کرکے استعفی کا اعلان کیا تھا۔ جواب میں کیجروال نے بھی ٹوئٹ کیا اور لکھا کہ ’’ہم آپ کا استعفی کیسے قبول کر سکتے ہیں۔‘‘ کیجریوال نے مزید لکھا، ’’نہ اس جنم میں تو نہیں۔‘‘

Published: 15 Aug 2018, 11:18 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 15 Aug 2018, 11:18 AM IST