قومی خبریں

پورا مبینہ شراب گھوٹالہ فرضی ہے، کیجریوال نے9 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد دیا یہ بیان

کیجریوال نے باہر آنے کے بعد کہا کہ انہوں نے ان سے پوچھے گئے تمام سوالات کے جوابات دیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

 

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال  کل صبح 11.10 بجے سی بی آئی ہیڈکوارٹر پہنچے۔ جہاں انہیں سی بی آئی کی اینٹی کرپشن برانچ کی پہلی منزل پر واقع دفتر لے جایا گیا اور ان سے  شراب پالیسی معاملے میں نو گھنٹے کی پوچھ گچھ کی  جس کے بعد  وزیر اعلی تقریباً 8.30 بجے سی بی آئی کے دفتر سے باہر آئے ۔

Published: undefined

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال  کل یعنی 16 اپریل کو ایکسائز پالیسی معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے سی بی آئی کے سامنے پیش ہوئے۔ وزیر اعلی کیجریوال اپنی گاڑی میں سی بی آئی ہیڈکوارٹر پہنچے۔ جہاں دہلی پولیس نے عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے کسی بھی ممکنہ مظاہرے سے بچنے کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے تھے۔

Published: undefined

وزیراعلیٰ نے سی بی آئی ہیڈ کواٹر سے باہر آنے کے بعد کہا کہ انہوں نے ان سے پوچھے گئے تمام سوالات کے جوابات دیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ یہ پورا مبینہ شراب گھوٹالہ جھوٹ، فرضی اور گندی سیاست سے متاثر ہے۔ عآ پ  ایک کٹر ایماندار جماعت ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’ ہم مر جائیں گے لیکن اپنی سالمیت سے کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے‘۔

Published: undefined

اس سے قبل انکوائری کے پیش نظر سی بی آئی ہیڈکوارٹر کے باہر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ حکام نے بتایا کہ سی بی آئی ہیڈکوارٹر کے باہر نیم فوجی دستوں سمیت 1,000 سے زیادہ سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے تھے اور اس علاقے میں ضابطہ فوجداری (سی آر پی سی) کی دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی۔ پیش ہونے سے پہلے اروند کیجریوال نے الزام لگایا کہ بی جے پی نے تفتیشی ایجنسی کو انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ (بی جے پی) بہت طاقتور ہیں اور کسی کو بھی جیل بھیج سکتے ہیں۔

Published: undefined

ٹویٹر پر جاری پانچ منٹ کے ویڈیو پیغام میں کیجریوال نے کہا کہ وہ ایکسائز معاملے میں سی بی آئی کے سوالات کا سچائی اور ایمانداری سے جواب دیں گے کیونکہ ان کے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں آج سی بی آئی نے طلب کیا ہے اور وہ  ایمانداری سے تمام  سوالوں کے جواب دوں گا۔ یہ لوگ بہت طاقتور ہیں۔ وہ کسی کو بھی جیل بھیج سکتے ہیں، چاہے اس شخص نے جرم کیا ہو یا نہ کیا ہو۔

Published: undefined

واضح رہے پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان اور راگھو چڈھا، سنجے سنگھ سمیت عآپ  کے کئی رہنما کیجریوال کے ساتھ ایجنسی کے دفتر گئے۔سی بی آئی ہیڈ کواٹر جانے سے پہلے کیجریوال نے  راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Published: undefined

دہلی کے عآپ  کنوینر گوپال رائے نے پارٹی دفتر میں ایک ہنگامی میٹنگ بلائی جس میں عآپ کے قومی سکریٹری پنکج گپتا، دہلی کی میئر شیلی اوبرائے اور ڈپٹی میئر عالے  محمد اقبال بھی میٹنگ میں موجود تھے۔ گوپال رائے نے کہا کہ ساری سازش  کیجریوال کو  گرفتار کرنے کی ہو رہی ہے۔ مرکزی حکومت اور وزیر اعظم جس طرح سے آمرانہ رویہ اختیار کر رہے ہیں اور جس طرح سی بی آئی نے اروند کیجریوال کو بلایا ہے اس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ وہ کسی بھی قیمت پر اروند کیجریوال اور عام آدمی پارٹی کو توڑنا چاہتے ہیں۔ ہر ظلم کی ایک انتہا ہوتی ہے اور یہ بھی ہو گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined